ملک کے مشہور شاعر عمران پرتاپگڑی ان دنوں کشن گنج کے دورہ پر ہیں اور 'شائیننگ انڈیا فاونڈیشن' کی جانب سے یہاں کے سیلاب متاثرین کو مدد پہنچا رہے ہیں۔
اس پر عمران نے کہا کہ چناؤ میں ابھی پانچ سال باقی ہے، میں تب بھی اور اب بھی صرف قوم کا درد بانٹنے آیا ہوں۔
میں تبریز کے گھر گیا، اخلاق کے گھر گیا، میں پہلوں خاں کے گھر بھی گیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ہر جگہ سے چناو لڑوں۔
کشن گنج کے درد کو محسوس کرنے کے لئے کشن گنج آنا پڑے گا۔ ابھی بھی کئی جگہ ایسی ہے جہاں سیلاب متاثرین کو مدد نہیں پہنچائی جا سکی ہے، ندی کا کٹان بڑھ رہا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔
انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہم سب کو چاہئے کہ لوگوں کے دکھ درد کو بانٹا جائے اور میں اسی لئے یہاں آیا ہوں۔