ETV Bharat / city

ووٹر بیداری کے لیے انسانی زنجیر کا اہتمام

ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم میں انسانی زنجیر بنا کرکے رائے دہندگان کو صد فیصد ووٹنگ کی اپیل کی گئی، جس میں ایک ہزار سے زائد تعلیمی مرکز، گرام سیوک دل اور مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی۔

human chain under the voter awareness program in arariya
ووٹر بیداری پروگرام کے تحت انسانی زنجیر کا اہتمام
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 5:12 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ میں اسمبلی انتخاب کے تحت تیسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونے ہیں، ایسے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مختلف مواقع پر رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے لیے مختلف اقسام کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں، جن میں میراتھن دوڑ، کینڈل مارچ، نکڑ ناٹک وغیرہ شامل ہے.

ووٹر بیداری پروگرام کے تحت انسانی زنجیر کا اہتمام

اسی ضمن میں آج ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم میں انسانی زنجیر منعقد کرکے رائے دہندگان کو صد فیصد ووٹنگ کی اپیل کی گئی، انسانی زنجیر میں ارریہ ضلع کے فاربس گنج، نرپت گنج، سکٹی، جوکی ہاٹ، رانی گنج وغیرہ سے تقریباً ایک ہزار سے زائد تعلیمی مرکز، گرام سیوک دل اور مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی.

انسانی زنجیر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارریہ ضلع کے برانڈ ایمبیسڈر و گلوکار امر آنند نے بھی شرکت کی اور لوگوں کا حوصلہ بڑھایا. ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے امر آنند نے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال بھارت کے ہر ایک فرد کا جمہوری حق ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم لوگ اپنے فرض اور بہتر سماج کے تئیں کتنے حساس ہے.

جمہوری ملک میں ووٹ کے ذریعہ ہی ہم اپنے نمائندے کا انتخاب کرتے ہیں جو ہمارے لیے ترقیاتی کام کرتے ہیں جس سے ہمارا شہر اور ضلع خوبصورت اور بہتر بنتا ہے.

ضلع کلیکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ میں تیسرے مرحلے میں انتخاب ہونا ہے، ایسے میں ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ یہاں صد فیصد ووٹنگ ہو، ووٹرس میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ اپنے سطح ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، معذور، بوڑھے، خواتین اور کورونا سے متاثر ووٹرس کے لیے الگ سے نظم کیا گیا ہے تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے، اس موقع پر ضلع کلکٹر نے موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.