ETV Bharat / city

Imarat Shariah Bait-ul Mal: امارت شرعیہ کے "بیت المال" سے ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 12:23 PM IST

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی القاسمی کا کہنا ہے کہ آج سے سو سال قبل جس وقت امارت شرعیہ قائم ہوا تھا اسی وقت یہاں کے بزرگوں نے بیت المال کے نظام کو بھی قائم کیا تھا، اس وقت سے یہ شعبہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اور عوامی تعاون سے بہار بلکہ اڈیشہ و جھارکھنڈ کے ضرورت مندوں کی ہر ممکن امداد کی جاتی ہے. Helping the Poor from the Treasury Established Under the Imarat Shariah

بیت المال
بیت المال

مذہب اسلام نے اپنے پیروں کاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ غریبوں اور مجبوروں کا خیال رکھیں اور انکی ضرورتوں کی تکیمل ہمشیہ پیش پیش رہیں۔ چنانچہ آغاز اسلام سے ہی بیت المال قائم ہونے کی روایت رہی ہے، جس میں صاحب خیر صدقات، زکوٰۃ، عطیات وغیرہ کی رقم جمع کرتے رہے ہیں تاکہ ان رقوم سے ضرورتمندوں کی ضرورت پوری ہو سکے، بدلتے وقت اور دوڑتی بھاگتی زندگی میں رفتہ رفتہ بیت المال کا نظام ختم ہوتا گیا،مگر اب بہار کے امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں بیت المال کا شعبہ قائم ہے، جہاں مسلمانوں کی زکوۃ و صدقات اور عطیات کی رقوم جمع ہو کر دینی و ملی کاموں میں خرچ ہوتی ہیں، اور یہاں سے فقراء، مساکین، بیوگان، یتیم اور دوسرے محتاجوں کو وقتی اور مستقل وظائف دئے جاتے ہیں، ساتھ ہی دور دراز دیہاتوں کے مکاتب میں پڑھانے والے معلمین اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے نادر طلبہ کو ماہانہ وظائف جاری کئے جاتے ہیں. قدرتی آفات، فرقہ وارانہ فسادات، ہنگامہ حالات کے موقع پر متاثرین اور مصیبت زدوں کی امداد بھی یہاں قائم بیت المال کے ذریعہ سے ہی انجام پاتا ہے.

بیت المال

Helping the Poor from the Treasury Established Under the Imarat Shariah

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی القاسمی کا کہنا ہے کہ آج سے سو سال قبل جس وقت امارت شرعیہ قائم ہوا تھا اسی وقت یہاں کے بزرگوں نے بیت المال کے نظام کو بھی قائم کیا تھا، اس وقت سے یہ شعبہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اور عوامی تعاون سے بہار بلکہ اڈیشہ و جھارکھنڈ کے ضرورت مندوں کی ہر ممکن امداد کی جاتی ہے.بیت المال امارت شرعیہ کا کلیدی شعبہ مانا جاتا ہے، یہاں کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا انحصار بیت المال کے استحکام پر موقوف ہے، اس اعتبار سے اس شعبہ کی اہمیت بہت زیادہ سمجھی جاتی ہے.
مزید پڑھیں:Imarat Shariah to Provide Employment: امارت شرعیہ سو علماء کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی

بیت المال سے امداد حاصل کرنے سے قبل مطلوبہ ضرورت کی درخواست پیش کرنی پڑتی ہے، امداد لینے آئے آفتاب رضا کہتے ہیں کہ اس سے قبل بھی کینسر کے علاج کے لیے انہیں بیت المال سے مدد کی گئی تھی، اس بار پھر امداد کے لئے پہنچے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں بیت المال کا ایک اچھا نظام ہے جہاں سے سبھوں کی ضرورت پوری ہوتی ہے.
اس سلسلے میں مولانا شبلی القاسمی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیت المال میں زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ و صدقات کے رقوم جمع کریں تاکہ ان رقوم کا صحیح جگہ استعمال ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.