ضلع ارریہ میں تیز بارش اور ہوا کی وجہ سے کئی مقامات پر نقصان پہنچا ہے، بارش سے پورا شہر جھیل میں تبدیل ہو گیا ہے، شہر میں واقع ضلع کلکٹریٹ احاطہ، نگر پریشد احاطہ، ضلع پریشد احاطہ، اے ڈی بی چوک ، زیرو مائل، سمیت بیشتر مقامات زیر آب ہو گئے ہیں۔
آج بھی صبح سے لگاتار تیز بارش ہو رہی ہے، تیز بارش کا انداز اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک 5.50 ملی لیٹر بارش درج کی گئی، گزشتہ روز صبح سے ہی تیز بارش شروع ہوئی اور پورے دن بھر ہوتی رہی۔
ارریہ کے علاوہ سیمانچل کے پورنیہ، کشن گنج ،کٹیہار میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔
مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے یہاں کے درجہ حرارت میں بھی زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی میں بھی کہا گیا تھا کہ ٹھنڈراسٹارم کا اثر بہار میں کچھ دنوں تک رہے گا، اس کے اثر سے بارش ختم ہونے کے بعد بھی یہاں کا موسم خوشنما بنا رہے گا۔