ETV Bharat / city

شہریت دلانے والے قانون کی مخالفت کیوں ؟

ارریہ کےسرکٹ ہاؤس میں مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' شہریت دلانے والے قانون کے خلاف لوگ کیوں سڑکوں پر اتر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ' سی اے اے قانون کے پس پردہ کچھ لوگ ملک توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ بھی اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ دراصل اپنی سیاسی روٹی سینک رہے ہیں۔

شہریت دلانے والے قانون کی مخالفت کیوں ؟
شہریت دلانے والے قانون کی مخالفت کیوں ؟
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 9:43 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:43 PM IST

اپنے متنازعہ بیان سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی رہنما گری راج سنگھ ایک اجلاس عام سے خطاب کے لیے ارریہ سرکٹ ہاؤس پہنچنے۔

ارریہ پہنچنے پر بی جے پی کارکنان نے گری راج سنگھ کا زبردست استقبال کیا، بعد ازاں سرکٹ ہاؤس میں گری راج سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت بھی کی۔

شہریت دلانے والے قانون کی مخالفت کیوں ؟

موجودہ حالات کے تناظر میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ سی اے اے قانون کے پس پردہ کچھ لوگ ملک توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ بھی اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ دراصل اپنی سیاسی روٹی سینک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' یہ قانون کسی سے شہریت لینے والا نہیں بلکہ دینے والا ہے۔ مگر ملک کی مخالف پارٹی اپنے فائدے کے لئے عوام کو ورغلانے کا کام کر رہی ہے، ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ یہ قانون کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ای ٹی وی بھارت کو ڈیجیٹل نیوز زمرہ میں ایوارڈ

گری راج سنگھ نے کہا کہ آخر بھرم کس بات کا ہے، شرجیل امام جیسے لوگ ملک کو اسلامک اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں، آسام کو بھارت سے کاٹنے کی بات کرتے ہیں، کیا اس ملک میں خلافت آندولن کی تیاری ہو رہی ہے، آج جو بھی ہو رہا ہے یہ سب کانگریس کی بھول کا نتیجہ ہے جسے عوام بھگت رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.