ETV Bharat / city

زیرجامہ میں ٹرین پر سوار گوپال منڈل پر شکایت کنندہ کی چین چھیننے کا الزام - Tejas Express

زیر جامہ میں ٹرین کی سواری کرنے والے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی گوپا منڈل کی صفائی سامنے آنے کے بعد ای ٹی وی بھارت نے اس شخص سے فون پر بات کی جس نے انہیں اندر گارمنٹ پہن کر گھومنے سے منع کیا تھا۔ اس شخص کے ٹوکنے کے بعد یہ تنازع بڑھا اور دونوں طرف سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ جانیے انہوں نے کیا کہا۔۔۔۔

gopal-mandal-snatched-china-in-tejas-express-complainant

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:10 AM IST

Updated : Sep 4, 2021, 11:54 AM IST

پٹنہ: تیجس ایکسپریس میں سفر کے دوران اپنی حرکتوں سے سرخیوں میں آئے جے ڈی یو رکن اسمبلی گوپال منڈل کے خلاف ان کے کوچ میں سفر کر رہے مسافر پہلاد پاسوان عرف پپو کمار نے نئی دہلی جی آر پی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

پہلاد پاسوان نے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں پر مارپیٹ کرنے کے ساتھ ہی گلے میں پہنی سونے کی چین اور انگوٹھی چھیننے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں نسلی تبصرہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سنیئے شکایت کنندہ سے کی گئی نمائندہ کی بات چیت

پہلاد پاسوان سے اس پورے معاملے پر ای ٹی وی نے فون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت رکن اسمبلی زیر جامہ میں گھوم رہے تھے، اس وہ خود اور ان کے تین حامی شراب کے نشے میں تھے۔

پہلاد پاسوان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کی غلطی صرف یہ ہے کہ انہوں نے رکن اسمبلی کو زیر جامہ میں دیکھ کر اتنا کہا کہ کم سے کم گمچھا لپیٹ لیجیے۔ یہ بات انہیں کافی بُری لگی۔ اس کے بعد رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں نے انہیں پورے راستے پریشان کیا اور منہ میں گندہ ڈال دیا۔

شکایت کندہ نے بتایا کہ انہوں نے صرف اس بات کو لے کر مخالفت کی تھی کہ ٹرین میں خواتین اور دیگر مسافر بھی ہوتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ گوپال منڈل اور پہلاد تیجس راجدھانی ایکسپریس کے کوچ نمبر اے 1 کے سیٹ نمبر 13,14 اور 15 میں سفر کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: زیر جامہ میں ٹرین پر سوار رکن اسمبلی نے کہا، پیٹ خراب تھا

معلوم ہوکہ گوپال منڈل نے دعوی کیا کہ جس وقت وہ زیر جامہ ٹرین میں تھے، اس وقت ٹرین میں ایک بھی خاتون نہیں تھیں۔

لیکن مل رہی جانکاری کے مطابق اس کوچ میں کل 17 خواتین سفر کر رہی تھیں۔ فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے، جس کے بعد انکشاف ہوپائے گا کہ سچائی کیا ہے۔

اس سے قبل تصویر وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی گوپال منڈل نے صفائی دی تھی اور کہا تھا کہ ’’سچ میں میں انڈرویئر پہنے ہوا تھا۔ میرا پیٹ خراب تھا، ٹرین میں سوار ہونے کے کچھ دیر بعد مجھے بیت الخلاء جانا پڑا، میں جھوٹ نہیں بولتا، جو بھی بولتا ہوں سچ بولتا ہوں۔ ٹرین والی بات کا اعتراف کرنے سے مجھے کوئی پھانسی نہیں ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: گیا: قمرعلی سلطان کا مقبرہ، افغان فن تعمیر کا بہترین نمونہ

دراصل بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے رکن اسمبلی گوپال منڈل پٹنہ سے دہلی جانے والی ٹرین راجدھانی ایکسپریس (Tejas Rajdhani Express) میں یہ شرمناک حرکت کرتے ہوئے دیکھے گئے، جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

معلوم ہوکہ گوپال منڈل اپنے الگ انداز اور بیان بازیوں کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان پر کروڑوں روپیے کی بدعنوانی کا الزام لگ چکا ہے۔

حال ہی انہوں نے بہار کے نائب وزیراعلی تاراکیشر پرساد کو انگریزی میں آئی لو بولا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجشیر میں جنگ روک دی گئی ہے: امارت اسلامی

Last Updated : Sep 4, 2021, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.