ETV Bharat / city

گیا: پنچایت انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز

گیا میں آج پنچایت انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ صبح آٹھ بجے سے تمام پولنگ بوتھس پر ووٹنگ کا آغاز ہوا تاہم کچھ مراکز پر ای وی ایم مشین میں گڑبڑی کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ آج گیا کے فتح پور اور وزیر گنج بلاک کی کل 35 پنچایتوں کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے۔

گیا: پنچایت انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز
گیا: پنچایت انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 1:09 PM IST

بہار کے گیا میں پنچایت الیکشن کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ پرامن ماحول میں شروع ہوگئی ہے۔ پولنگ بوتھس پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد کو ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ آج کرواں چوتھ کے موقع پر خواتین ’ورت‘ رکھتے ہیں جبکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ اولین اوقات میں ہی حق رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ بعد میں پوجا و دیگر کاموں کو انجام دیا جاسکے۔

آج پانچویں مرحلے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کےلیے پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پٹنہ: کنہیا کمار، جگنیش میوانی، ہاردک پٹیل کا زبردست استقبال

واضح رہے کہ اس مرتبہ فتح پور بلاک کے 18 پنچایتوں میں تین ضلع پریشد کی نشستیں اور 18 مکھیا، سرپنچ و پنچایت سمیتی کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ یہاں مسلمانوں کی خاطر خواہ آبادی ہونے کے باوجود گذشتہ انتخابات میں مسلم نمائندگی بہت کم تھی تاہم اس بار مسلم نمائندگی میں اضافہ کی امید کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.