ETV Bharat / city

اقلیتی طبقے کے لیے مفت کوچنگ

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ان امیدواروں کے لیے جو ریلوے، ایس ایس سی، بینکنگ اور بہار پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں مفت کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

اقلیتی طبقے کے لیے مفت کوچنگ
author img

By

Published : Mar 19, 2019, 10:17 AM IST

اس کوچنگ کا اعلان مائنا رٹی کالج میں منعقدہ ایک اجلاس میں باضابطہ طور پر کیا گیا۔

اس موقع پر بی این منڈل مدھے پورہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے چلائی یہ ایک بہترین اسکیم ہے۔ اقلیتی طبقے کے طلبا کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اقلیتی طبقے کے لیے مفت کوچنگ

پرنسپل ڈاکٹر صلاح الدین صاحب نے کہا کہ گزشتہ برس بچوں کا نتیجہ امید کے مطابق نہیں تھا، لیکن ہم توقع کرتے ہیں کہ اس برس ٹیچرز کی رہنمائی میں بچے مزید محنت کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

جب کہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ضلع افسر راہل کمار نے وعدہ کیا کہ وہ ہر طرح کی ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی کم سے کم مہینہ میں ایک دفعہ خود بھی بچوں کی رہنمائی کے لیے کلاس لیں گے، تاکہ بہتر سے بہتر نتیجہ نکلے اور حکومت کی منشا کی تکمیل ہوسکے۔

مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے زیر اہتمام حکومت کی طرف سے اقلیتی طبقے کے طلبا کو یہ مفت کوچنگ دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی اس کالج میں اس کا انتظام کیا گیا تھا اور اس برس ہولی کے بعد اس کی کلاسز شروع ہوں گی۔

اس پروگرام میں مدھے پورہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی، مسلم پسماندہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر صلاح الدین، تاراپور کالج کے شعبہ اردو کے صدر شاہد جمال رزمی اور اقلیتی فلاح بہبود کے ضلع افسر راہل کمار بھی موجود تھے۔

Intro:Hi

Body:Hi

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.