ضلع ارریہ پہلے ضلع پورنیہ میں تھا مگر 14 جنوری 1990 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا نے اسے پورنیہ ضلع سے الگ کر کے خود مختار ضلع بنایا تھا۔ تب سے آج تک ہر سال 14 جنوری کو ضلع سطح پر یوم تاسیس تقریب منایا جاتا ہے۔
اسی ضمن میں آج ارریہ کے ٹاون ہال میں بھی ضلع انتظامیہ کی سے ثقافتی پروگرام انعقاد کیا گیا۔ ٹاؤن ہال کے میدان کو پوری طرح سجایا گیا ہے۔ سرکاری محکموں کے مختلف اسٹال لگائے گئے ہیں۔
پروگرام کا آغاز ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو فیتا کاٹ کر کیا، جبکہ ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم و ضلع کلکٹر نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔
![ارریہ: 30واں یوم تاسیس منایا گیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/br-ara-03-foundationday-visbytepakegstory-7204693_14012020145411_1401f_1578993851_662.jpg)
اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا ہمیں یہ خوشی ہے کہ آج ارریہ 30 سال کا ہو گیا، تمام عوام کو مبارکباد۔
ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ ارریہ کو ضلع بنانے میں بہت سے لوگوں کی کوشش شامل رہی ہیں۔ سابق وزیر الحاج حلیم الدین صاحب، تسلیم الدین صاحب، جناب معید الرحمن وغیرہ نے ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ساتھ ہی اس کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا بھی آج کے دن شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی وجہ سے یہ ضلع بنا۔
واضح رہے کہ آج ضلع میں کئی سرکاری پروگرام ہو رہے ہیں، ارریہ سب ڈویژن پولس اور فاربس گنج سب ڈویژن پولس کے درمیان فٹبال میچ بھی کھیلا جائے گا، ساتھ ہی شام میں ٹاؤن ہال میں طلباء ثقافتی پروگرام بھی پیش کریں گی۔