گورنمنٹ طبیہ کالج ہسپتال کو گورنمنٹ کی امداد حاصل ہے، یہ کالج 2015 میں ایک صدی مکمل کرچکا ہے۔ اس کالج میں 40 سیٹیں مختص ہیں پرنسپل ضیاءالدین 60 سیٹوں تک کے لیے کوشاں ہے۔
جدید سہولیات سے مزین کالج کا حجامہ ڈپارٹمنٹ معذور مریضوں کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ یہاں زیادہ تر مریض آتے ہیں جنہیں فالج کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔
کالج میں ایک لائبریری بھی قائم ہے جس میں طب سے متعلق کئینایاب کتابیں دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ کالج میں پیتھولوجی ڈپارٹمنٹ بھی موجود ہے، یہاں ایکسرے کی سہولیات بھی دستیاب ہیں، جو مریضوں کو مفت فراہم کرایا جاتا ہے یہاں آنے والے زیادہ تر متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے مریض ہوتے ہیں۔
“محفوظ الرحمان نے بتایا کہ ”کالج میں نایاب جڑی بوٹیوں کی شناخت کے لیے ایک الگ شعبہ قائم ہے جہاں طلباء کو ان جڑی بوٹیوں سے روشناس کرایا جاتا ہے۔