ETV Bharat / city

شوروم میں آتشزدگی، قریب میں لٹکی ملی لاش! آخر معاملہ کیا ہے؟

بہار کے ضلع کیمور کے بھگوان پور میں گذشتہ رات ٹی وی ایس ایجنسی میں آگ لگ گئی جس میں تقریبا 40 موٹرسائیکل سمیت لاکھوں کا اثاثہ جل کر خاک ہوگیا۔ وہیں ایجنسی کے پیچھے ایک لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ لاش سے ایک خودکش نوٹ بھی برآمد ہوا۔

Fire in motorcycle showroom, body recovered
موٹر ساٸکل شو روم میں لگی آگ، لاش برآمد
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 11:06 AM IST

موٹر سائیکل ایجنسی میں آتشزدگی، قریب میں لٹکی لاش، معاملہ کیا ہے؟

معلومات کے مطابق، یہ واقعہ بھگوان پور بلاک ہیڈ کوارٹر کا ہے۔ گذشتہ رات بلاک ہیڈ کوارٹر میں واقع ٹی وی ایس موٹر سائیکل ایجنسی میں اچانک آگ لگ گئی جس سے ایجنسی میں رکھی تقریبا 40 بائک جل کر راکھ ہو گئیں املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ وہیں دوسری جانب اسی شو روم کے پیچھے ایک لاش بھی لٹکی ہوئی ملی۔

متوفی کی شناخت ممتاز انصاری کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹوڈی گاؤں کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ متوفی ٹی وی ایس ایجنسی کے شو روم ہاؤس کے بغل کے کمرے میں ایک پراٸیوٹ ڈاکٹر کے ساتھ رہتا تھا۔ متوفی کی لاش کے پاس سے ایک خودکش نوٹ کے ساتھ ایک ماچس بھی برآمد ہوئی لیکن خبر ارسال کیے جانے تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ متوفی نے خود کشی کی ہے یا قتل کیا گیا ہے۔ اس واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے بھبھوا بھیج دیا۔

ویڈیو

اس بابت موٹر سائیکل ایجنسی کے مالک نے بتایا کہ سہ پہر تین بجے کے قریب ،اطلاع ملی کہ آپ کی ٹی وی ایس ایجنسی میں آگ لگ گئی ہے۔ جب میں وہاں پہنچا تو وہاں پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں پہلے سے ہی موجود تھیں۔ ایجنسی میں قریب چالیس موٹر ساٸیکل و دیگر ضروری کاغذ جل گئے۔ ایجنسی کے مالک نے کہا کہ ممتاز ایک اچھا لڑکا تھا اور اسی ایجنسی کے گھر میں ڈاکٹر کے ساتھ مقیم تھا۔ رات کے وقت گھر کے عقبی حصے میں لٹکتی اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متوفی کے بیٹے صدام انصاری نے بتایا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں ہے ، اس کا والد ممتاز انصاری ایجنسی کے کٹرہ میں ہی ایک ڈاکٹر کے ساتھ میں رہتا تھا ، ڈاکٹر عالم پور چور بڈی چناری ضلع روہتاس کا رہائشی ہے۔

تاہم ، یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ قتل ہے یا خودکشی لیکن اس واقعے کے حوالے سے طرح طرح کے چرچے ہیں۔ مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ قتل کے بعد لاش کو پھانسی دے کر خودکشی کی شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی کچھ بھی کہنا صحیح ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.