دکان میں لگائی گئی آگ کے اس واقعے کو آپسی دشمنی کا سبب بتایا جا رہا ہے، اور اسے دو فریق کے درمیان تنازع سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق یہ واقع چین پور کے اسیا موضع کا ہے جہاں دیوا گاؤں کا رہائشی جگجیت ساہ ایسیا گاؤں میں اس کی راشن کی دکان ہے، بتایا جاتا ہے کہ 15 مئی کو دکاندار کے آبائی گاؤں دیوا میں نالے کے پانی کی نکاسی پر جھگڑا ہوگیا، جس میں دونوں اطراف کے لوگ آمنے سامنے ہو گئے تھے، اس دوران گولی بھی چانے کی اطلاعات ہیں، اس واقعے کے بعد اسی گاؤں کے آٹھ افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔