ڈاکٹر پریم کمار بدھ کی صبح اپنے حامیوں کے ساتھ سائیکل چلاکر سوراج پور روڈ کے زیرہ دئی بھون کے پولنگ مرکز نمبر 120 پر ووٹ دینے پہنچے ۔ اس دوران ڈاکٹر کمار نے اپنے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا جس پر بی جے پی کا انتخابی نشان کمل چھپا ہوا تھا۔ اسی ماسک کو پہن کر انہوںنے ووٹ بھی کیا ۔
اس پورے معاملے کی جانکاری ہونے پر ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے اسے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانا ۔ انہوںنے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر پریم کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے ۔
وہیں اس معاملے پر وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریں۔ ماسک پہن کر جانا سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل آوری ہے لیکن اس پرانتخابی نشان چھپا ہوا ہے اور اسے پہن کر نہیں جانا ہے ، ایسی انہیں جانکاری نہیں تھی ۔