ETV Bharat / city

کیمور: ڈی ایم اور ایس پی کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 3:52 PM IST

ضلع کیمورسے ڈی ایم ڈاکٹرنول کشور چودھری اور ایس پی دلنواز احمد کا ٹرانسفر کیے جانے کے بعد انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ایم اور ایس پی نے کیمور کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

farewell ceremony in honor of dm and sp of kaimur
کیمور: ڈی ایم اور ایس پی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ریاستی حکومت کے جانب سے کیمور ضلع میں تعینات ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری اور ایس پی دلنواز احمد کا ٹرانسفر کیے جانے کے بعد بھبھوا واقع لکشوی بھون میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کیمور کے لوگ واقعی امن پسندی کے ساتھ ساتھ ہر مشکلات میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ضلع سے میری یادیں جڑی ہوئی ہیں کیونکہ اسی ضلع میں میرے بچوں کی پرورش ہوئی ہے، کیمور ضلع نے کام کرنے کا تجربہ سکھایا ہے، کیمور میں ہماری پہلی پوسٹنگ تھی، جہاں یکم مئی 2018 کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا، تقریباً ڈھائی برس سے زائد کا وقفہ کے دوران ضلع کے لوگوں سے ایک قسم کا لگاؤ سا ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے گوپال گنج جارہا ہوں، باشندگان کیمور جب چاہیں گوپال گنج میں مجھ سے ملاقات کرنے آسکتے ہیں، میرا دربار ہمیشہ انکے لیے کھلا رہے گا۔

ایس پی کیمور دلنواز احمد نے کہا کی ضلع کے لوگوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے ہر بڑی مصیبت میں بلا تفریق مذہب و ملت میرا ساتھ دیا، انہوں نے ڈی ایم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے انھوں نے ہر وقت اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں بہتری کے لیے مسلسل کام کرتے رہے۔

ڈی ڈی سی کمار گورو نے کہا کہ میں نے اپنے تین جگہ کی پوسٹنگ میں شاید ہی اس طرح کے دو بہترین افسر دیکھے ہوں، دونوں کے بہترین آپسی تال میل سے ضلع میں جرائم نہ کے برابر رہا، اور ترقیاتی کاموں کے تعلق سے کیمور ریاست میں ہر اسکیم میں نمبر ون رہا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری کے وقت میں ضلع میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام کی ہر شکایت کو سننے کے بعد اس پر فوری کاروائی بھی کرتے تھے، اسکے علاوہ آدھے درجن سے زاٸد ایوارڈز بھی ضلع کے نام حاصل کرا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.