ETV Bharat / city

جعلی نوٹ معاملے میں دو کے خلاف چارج شیٹ

author img

By

Published : Aug 23, 2019, 11:39 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:26 AM IST

چارج شیٹ کے مطابق بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بیتیا نگر تھانہ کے انچارج نے مغربی بنگال کے ایک نوجوان کو 2000 روپئے کے 200 جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

جعلی نوٹ معاملے میں دو کے خلاف چارج شیٹ

نیشنل جانچ ایجنسی ( این آئی اے ) نے جعلی نوٹس کے ایک معاملے میں آج دو لوگوں کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔

این آئی اے نے یہاں چارج شیٹ خصوصی جج اجیت کمار سنہا کی عدالت میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں مغربی بنگال کے قمر الزماں عرف سلیم اور بہار کے راکیش چودھری عرف وکیل کے خلاف دائر کی ہے ۔
معاملے میں مغربی بنگال کے شاہنواز شیخ ، سلیم شیخ اور منا لال چودھری کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بیتیا نگر تھانہ کے انچارج نے مغربی بنگال کے جلکار شیخ کو 2000 روپئے کے 200 جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا تھا اور بیتا نگر تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی بعد میں 20 فروری کو این آئی اے نے معاملے کی تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی تھی اورتفتیش کے دوران دیگر ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ این آئی اے جلکار شیخ کے خلاف پہلے ہی چارج شیٹ داخل کر چکی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 1:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.