بہار راجیہ شکچھک سنگھ سمنوئے سمیتی کے زیر اہتمام آج کیمور میں بھی ضلع بھر کے پراٸمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے۔
وہیں دوسری طرف کیمور میں ہڑتال کے دوران اساتذہ کی دو جماعت ایک ہی جگہ پر مظاہرہ کرنے کو لے کر آپس میں الجھ گئی۔
معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ بھبھوا انومنڈل افسر جنم جئے شکلہ نے مظاہرہ گاہ پہنچ کر اساتذہ کی دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی سمجھوتہ کرا کر مظاہرہ کی اجازت دی۔
اطلاعات کے مطابق بہار راجیہ شکچھک سمنوئے سمیتی کے اعلان پر برابر کام برابر تنخواہ جیسی کئی اہم مانگوں کو لیکر ریاست سمیت کیمور کے بھی اساتذہ آج سے غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے۔
اس دوران ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں مقامی کلکٹریٹ پر مظاہرہ اور جلسہ منعقد کیا گیا۔ جیسے ہی پروگرام شروع ہوا اساتذہ کا ایک گروپ بھی اسی جگہ پر مظاہرہ کرنے کو اڑ گیا۔ اس درمیان دونوں جماعتوں کے بیچ کافی بحث و مباحثہ ہوا۔