ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بغیر جہیز کے شادی کرانے والی این جی او 'ماں منڈیشوری ٹرسٹ' نے کیمور ڈی ایم نول کشور چودھری کو سال 2019 کا کیمور رتن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
!['کیمور رتن' سے نوازے جائیں گے ڈی ایم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bhkaimur297_31012020172433_3101f_1580471673_655.jpg)
اس بابت ٹرسٹ کے صدر اپوروا پربھاش نے بتایا کہ فروری ماہ کی 9 تاریخ کو لکشوی منزل میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جاٸیگا۔ جس میں سماجی کام کے علاوہ تعلیمی شعبے سے لیکر دیگر کاموں میں ترقی کی بنیاد پر کیمور ڈی ایم کو این جی او کے ذریعہ ریاست کے ڈی جی پی کے ہاتھوں اعزاز سے نوازے جانے کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں ریاست کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کے علاوہ وزیر برج کشور بند نے آنے کی منظوری دے دی ہے۔