ETV Bharat / city

حکومت کے خزانے پر آفات متاثرین کا پہلا حق: نتیش - وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری ہدایات دیں

نیتیش کمار کے مطابق بھاگلپور ضلع میں بہت بڑی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثرہوئے ہیں اس لیے ضرورت کے مطابق راحت کیمپوں کی تعداد بڑھائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کو کسی طرح کی کوئی دقت نہ ہو۔

Nitish
نیتیش
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 11:00 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سیلاب متاثرہ علاقوں کافضائی معائنہ کیا اور نو گچھیا بلاک واقع رامدھاری انٹر لیول ہائی اسکول، پکرا اور گوپال پور بلاک کے ہائی اسکول، مکن پور میں سیلاب راحت کیمپ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

رامدھاری انٹرلیول ہائی اسکول میں بنائے گئے سیلاب راحت کیمپ کے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے حکام سے سیلاب راحت ہیلتھ کیمپ، کمیونٹی کچن ، آنگن باڑی سینٹر کے ذریعہ سیلاب متاثرہ کنبوں کے بچوں کو پڑھانے کی سہولت وغیرہ کے بارے میں مکمل جانکاری لی۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب راحت کیمپ پکرا کے معائنہ کے دوران کیمپ میں رہ رہے لوگوں سے بات کی اور ان کے مسائل سے ربرو ہوئے۔

معائنہ کے دوران ڈی ایم کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب راحت کیمپ کا پورا انتظام بہتر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی معائنہ کے دوران ہم نے دیکھا ہے کہ بھاگلپور ضلع میں بہت بڑی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثرہوئے ہیں اس لیے ضرورت کے مطابق راحت کیمپوں کی تعداد بڑھائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کو کسی طرح کی کوئی دقت نہ ہو۔ سیلاب راحت کیمپوں میں لوگوں کی کی تعداد کو محدود رکھیں تاکہ لوگوں کو رہنے میں کوئی دشواری نہ ہو ۔

یہ بھی پڑھیں:بہار: ذات کی بنیاد پر مردم شماری چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ نتیش کمار

پکرا سیلاب راحت کیمپ کے معائنہ کے بعد وزیر اعلیٰ گوپال پور بلاک کے ہائی اسکول ، مکن پور سیلاب راحت کیمپ پہنچے ۔ وزیر اعلیٰ نے راحت کیمپ میں رہ رہے لوگوں سے کمیونٹی کچن میںملنے والے کھانے کے بارے میں جانکاری لی ۔ سیلاب راحت میڈیکل کیمپ ، کمیونٹی کچن وغیرہ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے افسران کو کئی ضروری ہدایات دیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.