ETV Bharat / city

ارریہ: کسانوں کی حمایت میں بھارت بند پر سیاسی رہنماؤں کا ملا جلا تاثر

زرعی قوانین کے خلاف ارریہ میں بھی بھارت بند کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا، کسانوں کی حمایت میں کانگریس، راشٹریہ جنتادل، سی پی آئی ودیگر سیاسی پارٹیوں کے بیشتر رہنما کسانوں کی حمایت میں سڑکوں پر اترے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے آج پورے بھارت بند اعلان کیا گیا ہے اس کا اثر بہار میں بڑے پیمانہ پر دیکھنے کو ملا۔

Peaceful Bharat Bandh
ارریہ: کسانوں کی حمایت میں بھارت بند پر سیاسی رہنماؤں کا ملا جلا تاثر
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 9:21 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ سمیت نو بلاک میں بھی بھارت بند کا ملا جلا اثر رہا۔ راشٹریہ جنتادل، کانگریس، سی پی آئی، ایم آئی ایم، جن ادھیکار پارٹی کارکنان نے ارریہ بلاک کے علاوہ، فاربس گنج، جوکی ہاٹ، سکٹی، نرپت گنج، بھرگامہ، رانی گنج وغیرہ بلاک میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے اور قومی شاہراہ کو جام کیا، جس کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔

ارریہ: کسانوں کی حمایت میں بھارت بند پر سیاسی رہنماؤں کا ملا جلا تاثر

وہیں کسانوں نے آسام کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 57 کو جام کر دیا جس کے سبب فاربس گنج سے آنے والی بڑی گاڑیاں و دیگر سواری گاڑیاں گھنٹوں جام میں پھنسی رہیں۔ بھارت بند میں سڑکوں کو جام کرنے مین کسان مرد کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود رہیں اور اپنے مطالبات کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی۔

وہیں دوسری جانب جوکی ہاٹ میں ایم آئی ایم رکن اسمبلی شاہنواز عالم، فاربس گنج میں رکن اسمبلی کے سابق امیدوار ذاکر انور، رانی گنج میں اویناش منگلم کی قیادت میں کارکنان سڑکوں پر اتر کر احتجاج و مظاہرہ کیا اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلع ترجمان سبطین احمد نے کہا کہ جن کسانوں کے لیے یہ قانون لایا گیا ہے انہیں ہی جب اس قانون سے پریشانی ہے تو مودی حکومت اس قانون کو منسوخ کیوں نہیں کر رہی ہے۔مذکورہ قانون کو جب تک واپس نہیں لیا جائے گا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:

بھارت بند: گیا میں آر جے ڈی کارکنان سڑکوں پر

مظاہرہ میں شامل ایک کسان نے کہا کہ یہ قانون کسان کو اعتماد میں لے کر نہیں پیش کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.