انہوں نے کہا کہ 'جہاں بھی بدعنوانی نظر آرہی اس کا رجسٹریشن رد کیا جا رہا ہے، حکومت کسی بھی چئیرمین کو تعمیر و ترقی کے لیے فائز کرتی ہے نہ کہ اس عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے مقرر کرتی ہے۔'
ای ٹی وی بھارت کے ایک سوال کے جواب میں عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ 'پہلے جن لوگوں نے بھی بدعنوانی کی ہے، اس پر کارروائی ہوگی۔ صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی کام بغیر پیسے کے انجام نہیں پاتا مگر اب ایسا نہیں چلے گا۔ اب کوئی بھی کرپشن کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر فوری طور پر کارروائی ہوگی۔'