ETV Bharat / city

کورنا وائرس: سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم - عالمی ادارہ صحت

بہار حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے، چڑیا گھر اور پبلک پارکز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

Coronavirus: Bihar govt orders closure of schools, colleges till March 31
علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 11:04 PM IST

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بہار کی ریاستی حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے، چڑیا گھر اور پبلک پارکز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ جس کے پیش نظر ریاست کے سبھی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سبھی تعلیمی ادارے کو بند کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ضلع کیمور مین بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے پہلے ہی ہوشیار رہنے اور ضلع میں غیر ملک سے آنے والے ہر شخص کی شناخت کر کے اس کے جانچ کرانے کا حکم صادر کیا تھا۔

اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے سبھی ضلعی تعلیمی افسر کو مکتوب جاری کرکے اسکول کالج کوچنگ سنٹرز کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں محکمہ تعلیم کے افسر نے سبھی ادارہ کو بند کرا دیا ہے۔ ساتھ ہی کستوربا گاندھی اسکول کو بھی بند کرنے کو کہا ہے۔ ایجوکیشن افسر نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کستوربا گاندھی کے وارڈن سبھی بچیوں کے والدین کو بلا کر بحفاظت انہیں سرپرست کے حوالے کرے اور ادارے کو 31 مارچ تک کے لیے بند رکھے'۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کو عالمی وبا قرار دیا گیا ہے، وہیں یوروپ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم غیبریسس نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں چین سے باہر دوسرے ملکوں میں کوروناوائرس بڑی تیزی سے پھیلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا 'وہ اس وائرس کے خطرناک سطح پر پہنچنے سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.