بدھ کو ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، وائرل ویڈیو بہار کے ضلع ارریہ کا تھا، جہاں زرعی افسر منوج کمار ایک ہوم گارڈ جوان کو پھٹکار لگا رہے تھے، بتایا جا رہا ہے کہا جس ہوم گارڈ سے اٹھک بیٹھک کرائی گئی تھی اس کی غلطی اتنی تھی کہ اس نے لاک ڈاون میں زرعی عہدیدار کی گاڑی کو روکا تھا۔
گاڑی روکے جانے سے زرعی افسر منوج کمار اتنے ناراض ہو گئے کہ ان کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے پولیس افسر نے ہوم گارڈ کو سرعام اٹھک بیٹھک کرائی، اس معاملے میں زرعی افسر سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ اے ایس آئی گووند سنگھ کو معطل کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ارریہ کے ضلع کلکٹر سے رپورٹ طلب کی ہے، اس کے ساتھ ہی بہار کے ڈی جی پی نے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہوم گارڈ کے جوان سے بات کی ہے اوراس سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آرریہ کے ضلعی زرعی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی عمل شروع کردیا گیا ہے۔