ETV Bharat / city

'چرنجیت سنگھ کو وزیراعلی بنانا قابل ستائش کام' - دلت وزیراعلی

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دلت طبقہ سے کانگریس نے کسی کو وزیراعلی بنایا ہے، اس پر بہار کے وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے کہا کہ کانگریس کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ لہجے میں مایاوتی بولتے ہوئے کہا کہ جب وہ یوپی کی وزیراعلی تھیں تو انہوں نے دلتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کس طرح کا کام کیا۔

Congress has done a commendable job by making Charanjit Singh Chief Minister: Jaiten Ram Manjhi

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 11:03 AM IST

پٹنہ: این ڈی اے میں شامل بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے پنجاب میں کانگریس پارٹی کی طرف سے پہلی دلت طبقے سے چرنجیت سنگھ چننی کو وزیراعلی بنائے جانے پر کانگریس کی تعریف کی ہے۔ چرنجیت سنگھ کو وزیراعلی بنائے جانے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دلت نوجوان کو وزیراعلی بنا کر پورے ملک کے دلت و محروم طبقات کے لوگوں میں نئی امیدیں پیدا کردی ہے، اس کو سیاسی نظریہ سے دیکھنے کے بجائے ایک پچھڑے طبقے کی ترقی کی راہ ہموار ہونے سے جوڑ کر دیکھا جائے، کیونکہ انتخابی ایجنڈہ ہر پارٹی کا ہوتا ہے اور اسی کے تحت وہ کام کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی جے پی رکن پارلیمان کی بہن کی عاشق کے ساتھ شادی

انہوں نے اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی اور بی جے پی پر بھی طنز کیا اور کہا کہ اس سے پہلے جو بھی شیڈول کاسٹ کے وزیراعلی ہوئے ہیں انہوں نے شیڈول کاسٹ کے لیے زیادہ کام نہیں کیا ہے، آج مایاوتی کو کانگریس کا یہ فیصلہ انتخابی ایجنڈہ لگتا ہے تاہم جب وہ وزیراعلی تھیں تو انہوں نے اپنے سماج کے لیے کیا کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت زرعی قوانین فوراً واپس لے: چرنجیت سنگھ چننی

تصویر لگانے کا شوق ہے تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر لگائیں، مانجھی کا مرکز پر طنز

آج بی جے پی کے دور اقتدار میں ریزرویشن ختم کیا جا رہا ہے، مایاوتی اس کے خلاف کیوں نہیں آتی ہیں۔ سرکاری اداروں کو ختم کرکے پرائیویٹ کیا جا رہا ہے، جس سے ریزرویشن ختم ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.