ETV Bharat / city

گیا: ٹریفک پولیس کے لیے بنائی گئی کیبن

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:03 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں ٹریفک پولیس کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے چوک چوراہوں پر پولیس کیبن بنائی گئی ہے، تاکہ سردی گرمی اور بارش سے جوانوں کو ڈیوٹی انجام دینے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایس ایس پی آدتیہ کمار کی پہل پر شہر کے ہجوم والے علاقوں میں یہ پولیس کیبن بنائی گئی ہے۔

cabin_made_for_traffic_police
شہر گیا میں ٹرافیک پولیس کے لیے بنائی گئی کیبن

شہر گیا میں بارش اور تیز دھوپ میں بھی ٹرافیک نظام کو بہتر ڈھنگ سے نفاذ کے لیے پولیس جوان چوک چوراہوں پر تعینات ہوں گے۔ اسکے لیے ایس ایس پی آدتیہ کمار نے شہر کے کاشی ناتھ موڑ، سکریہ موڑ اور موریہ گھاٹ موڑ پر پر ٹرافیک پولیس کے لیے کیبن بنوایا ہے تاکہ ہروقت پولیس جوان تعینات ہوں اور انہیں کھانے پینے کے لیے پولیس لائن جانا نہیں پڑے۔ بارش یا تیز دھوپ میں انہیں آس پاس کی دکانوں میں جاکر کھڑا نہیں ہونا پڑے اس کے لیے 10x10 کی کیبن بنائی گئی ہے جس میں پولیس جوانوں کے بیٹھنے کے لیے کرسی اور پینے کے لیے پانی کا گلین دستیاب ہوگا۔

ویڈیو

ایس ایس پی آدتیہ کمار نے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ٹرافیک پولیس کے لیے کیبن کاہونا بے حد ضروری ہے۔ پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام پائے اسکے لیے ہرطرح کی کوشش جاری کی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ کافی بارش ہوئی جس میں انہوں نے پایا کہ بارش کی وجہ سے جوان ٹرافیک پوسٹ پر موجود نہیں رہ سکتے۔ ٹرافیک پولیس جوانوں میں خاتون پولیس جوان بھی شامل ہیں انہیں کئی مرتبہ دیکھا ہے کہ وہ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے راستے پر ہی کھانا کھارہے ہوتے ہیں، کوئی بیمار ہو اور اسے کچھ دیر بیٹھنے کی ضرورت ہو تو انکے بیٹھنے کا انتظام نہیں تھا اسی لیے انہوں نے پولیس محکمہ کی طرف سے شہر کے متعدد مقامات پر کیبن بنوایا ہے۔ اب جوانوں کو بارش اور تیز دھوپ میں ڈیوٹی کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔ وہ کیبن میں بیٹھ کر کھانا کھا سکتی ہیں۔ ٹرافیک پوسٹ پر افسران بھی بیٹھ کر ٹرافیک نظام کو بہتر بنانے کے لیے سسٹم کو دیکھ سکتے ہیں۔'

انہوں نے کہا پولیس ہیڈ کوارٹر جوانوں کی صحت و توانائی کے لیے فکر مند ہے یہی وجہ ہے کہ جو شدید بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کے لیے ہلکی ڈیوٹی کا انتظام ہوگا۔ کوشش یہ بھی ہے کہ پولیس جوان کسی بھی حال میں اپنی ڈیوٹی اور فرائض سرانجام دینے میں ذرا سی بھی کوتاہی نہیں کریں۔ اسکے لیے انتظامات بھی درست ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اب انتظامات درست کیے جارہے ہیں۔'

واضح رہے بہار پولیس کی کارکردگی اور کاروائی کے ساتھ پولیس جوانوں کی صحت و توانائی کی درستگی کے لیے پولیس محکمہ حساس ہے۔ صحت و توانائی کی درستگی کے لیے گزشتہ ہفتے سے کھیلوں کو شروع کیا گیا ہے، وہیں مسلسل کھڑے ہوکر سڑک پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو سہولیات بھی دستیاب کرائی جارہی ہے تاکہ وہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اپنے فرائض انجام دینے میں کوتاہی نہیں برتیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.