ETV Bharat / city

بہار کے کئی اضلاع میں شدید طوفان اور موسلہ دھار بارش - محکمہ موسمیات کا انتباہ

مہاراشٹر اور گجرات سے اٹھنے والے نسرگ طوفان کا اثر بہار کی مختلف ریاستوں میں دیکھا گیا، دوپہر کے بعد سے موسلہ دھار بارش شدید طوفان ار کئی علاقوں سے آسمانی بجلی کے گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بہار کے کئی اضلاع میں شدید طوفان اور موسلہ دھار بارش

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:55 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سمیت مختلف اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز موسلہ دھار بارش ہوئی، بارش کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بہار کے کئی اضلاع میں شدید طوفان اور موسلہ دھار بارش

آپ کو بتا دیں کہ محکمہ موسمیات نے نسرگ سائیکلون کے اثر کا اعلان کر تے ہوئے ریاست کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز بارش، طوفان اور بجلی گرنے کے تعلق سے متنبہ کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں کے علاوہ شمال مشرقی بہار کے بھی کئی جگہوں میں تیز بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

ریاست کے ضلع بکسر، بھبھواں، روہتاس، جہان آباد، اورنگ آباد، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیوان، سارن، گوپال گنج، گوپال گنج، مدھو بنی مظفرپور، دربھنگہ میں دوپہر کے بعد تیز بارش کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

وہیں تیز موسلہ دھار بارش نے دارالحکومت پٹنہ کے میونسپل کارپوریشن کے دعووں کو غلط ثابت کردیا۔ جگہ جگہ پانی جماؤ کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا رہا۔

بارش کی وجہ سے پٹنہ، گیا میں درجہ حرارت تقریباً 7 ڈگری نیچے آ گیا۔ پٹنہ کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری درج کیا گیا۔اسی طرح گیا میں زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.