بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے مکیش سہنی نے بہار قانون ساز کونسل کی دو سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیں۔
اس موقع پر سید شاہنواز حسین نے وزیر اعلی نتیش کمار اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' یہ ان کی خوش قسمتی کہ انہیں نتیش کمار کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقعہ ملا۔ اس سے قبل اٹل بہاری واجپائی کے دورے اقتدار میں انہوں نے مرکزی حکومت میں نتیش کمار کے ساتھ کام کیا تھا۔
انہوں نے نتیش کمار کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ' مجھے ہمیشہ ان کا پیار ملا ہے۔ شاہنواز نے کہا کہ' یہ ایک ٹیم ورک ہے، سب لوگ مل کر کام کرتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ' میں ہمیشہ بہار کی ترقی اور خوش حالی لیے کام کیا۔ بی جے پی کے قومی ترجمان کی ذمہ داری بھی میں نبھاتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں: ریاستی وزیر مکیش سہنی ارریہ کے دورے پر
قیاس لگایا جارہا ہے کہ' سید شاہنواز حسین کو کابینہ میں اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔