بہار میں حکومت نے 247 نئے عہدوں کو منظوری دی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے سنگین صورت حال کے پیش نظر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کابینہ کی مٹنگ بلائی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مٹنگ میں 9 ایجنڈوں کو منظور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے راجگیر میں نیچر سفاری اوپی کے لیے 96 عہدوں پر جبکہ ضلع کے سرکاری گیسٹ میں 151 رسوئی کے عہدے پر بحالی کو منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے نوجوانوں اور خواتین کے خود کے روزگار کے لیے مجموعی طور پر 400 کروڑ روپیہ منظور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا سے متاثر
نالندہ کے راجگیر میں نیچر سفاری او پی کے قیام اور عملی نفاذ کے لیے 96 عہدوں کو بھی منظوری دی ہے۔ بہار ہنگامی فنڈ کے عارضی کام کے لیے رقم 350 کروڑ کو بڑھا کر 30 مارچ 2022 تک کے لیے 8732 کروڑ 10 لاکھ کی گئی ہے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام تمام اضلاع میں واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس کو باضابطہ طور پر فعال کرنے کے لیے رسسوئیوں کے 151 عہدے کے لیے بھی منظوری دی گئی۔