محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان میں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ساتھ ہی موسلا دھار بارش ہوگی۔
محکمہ قدرتی آفات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور لوگوں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ کل رات سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ علاقے میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔
ریاست کے سرحدی ضلع مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن سمیت پوری ریاست کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔