ETV Bharat / city

بہار: جے ڈی یو کے انتخابی منشور کی خاص باتیں - بہار نیوز

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے آج جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) نے ”نشچے پتر2020 “ کے نام سے انتخابی منشور جاری کیا۔

Nitish Kumar
Nitish Kumar
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 9:21 PM IST

Updated : Oct 11, 2020, 10:00 PM IST

جے ڈی یو کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے نشچے پتر 2020 کو جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی ” اہل بہار ۔ خود منحصر بہار “ کے ہدف کی حصولیابی کیلئے سات نشچے ۔2 پروگرام کو نافذ کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتا ہے ۔ یہ خوشحال اور ترقی یافتہ بہار بنانے کا ایک اہم پروگرام ثابت ہوگا۔

سات نشچے ۔2 کے تحت نوجوان قوت، بہار کی ترقی، مضبوط خواتین۔ اہل خواتین، ہر کھیت تک سینچائی کا پانی، صاف گاﺅں ۔ خوشحال گاﺅں، صاف شہر ۔ ترقی یافتہ شہر ، آسان رابطہ اور سب کے لئے اضافی صحت سہولیات کا وعدہ کیا گیا ہے۔

جے ڈی یو کے انتخابی منشور کے ابتداء میں ہی کہا گیا ہے کہ پارٹی مہا تما گاندھی، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ، جے پرکاش نارائن ، ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈکر اور کرپور ی ٹھاکر کے نظریات اور اصولوں میں اپنا اعتقاد رکھتی ہے ۔ پارٹی ان عظیم لیڈران کے نظریات سے ترغیب پاکر جمہوری ، سیکولر ازم اور سوشلسٹ نظام کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔

انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں سات نشچے ۔1 کے پروگرام کو نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر گھر میں بجلی پہنچادی گئی ہے ۔ ہر گھر میں بیت الخلاءکی تعمیر کاکام اور ہر ٹولے تک رابطہ کا کام لگ بھگ پورا کیا جاچکا ہے۔ نوجوانوں کیلئے سبھی پروگرام نافذ ہیں جس کا فائدہ بہار کے نوجوان اٹھارہے ہیں ۔ خواتین کو سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن دیا جا چکا ہے۔ زیادہ تر گھروں میں نل کا پانی پہنچا دیا گیا ہے اور زیادہ تر گھروں تک پختہ گلی اور نالیاں بن چکی ہیں۔ ہدف لگ بھگ پورا ہوچکا ہے ۔ بچے ہوئے کام بھی جلد ازجلد پورا ہوںگے ۔

جے ڈی یو نے اہل بہار خود کفیل بہار کے تحت حکومت بننے پر آئندہ پانچ سالوں میں کئے جانے والے کاموں کا خاکہ سات نشچے ۔2 کے ذریعہ عوام کے سامنے رکھاہے ۔ جے ڈی یو کا پہلا نشچے نوجوان قوت بہار کی ترقی ہے ، کے تحت کہا گیا ہے کہ سات نشچے ۔ 1 میں شروع اعلیٰ تعلیم کے لئے بہار اسٹوڈنٹ کریڈیٹ کارڈ منصوبہ ، نوجوانوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کیلئے خود مدد الاﺅنس اسکیم ، نوجوانوں کو کمپیوٹر ، اسکل اور سلوک مہارت کی ٹریننگ دینے کیلئے ماہر نوجوان جیسے پروگرام آگے بھی جاری رہیں گے۔

ان پروگراموں کے ساتھ ۔ ساتھ اب نوجوانوں کو اور بہتر تکنیکی تربیت کا نظم کیا جائےگا۔ جس سے انہیں بہار کے ساتھ ہی ملک ۔ بیرون ملک میں بھی روزگار کے بہتر مواقع دستیاب ہوسکے ۔ ساتھ ہی بہار میں صنعت کو فروغ دیاجائےگا جس سے کہ نوجوان خود کاروباری بن سکیں اور دیگر لوگوں کوبھی روزگار کے مواقع دستیاب کراسکیں۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کیلئے نہ صرف اعلیٰ سطح پر ٹریننگ کا نظم کیا جارہا ہے بلکہ ان کو اپنی تجارت شروع کرنے کیلئے حکومت مدد کرے گی ۔

نئے صنعت وتجارت کے لئے منصوبہ لاگت کا 50 فیصد سے زائد تین لاکھ روپے تک کا گرانٹ دیاجائے گا اور سات لاکھ روپے تک کے قرض پر سات فیصد سود گرانٹ دیاجائے گا۔

دوسرا نشچے ” مضبوط خواتین اہل خواتین “ کے تحت خواتین میں صنعت وتجارت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی منصوبہ لانے کا دعویٰ کیا گیاہے ۔ اس کے تحت خواتین صعنت لگاتی ہیں تو منصوبہ لاگت کا 50 فیصد زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے تک کا گرانٹ اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے تک کا بغیر سود کے قرض دیاجائے گا۔ اعلیٰ تعلیم کے تئیں راغب کرنے کیلئے انٹر پاس ہونے پر خواتین کو پچاس ہزار روپے کی مالی مدد دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی علاقائی انتظامیہ جیسے پولیس ، تھانہ ، بلاکوں ، سب ڈویژن اور ضلعی سطح کے دفاتر میں ریزرویشن کے مطابق خواتین کی حصہ داری بڑھائی جائے گی ۔

تیسرا نشچے کے تحت ہر کھیت تک سینچائی کا پانی دستیاب کرایاجائے گا۔ چوتھا نشچے ” صاف گاﺅں خوشحال گاﺅں “ کے تحت سبھی گاﺅں میں سولر اسٹریٹ لائٹ لگائیں جائیں گے۔ اس کے مستقل دیکھ ریکھ کا بھی نظم کیاجائےگا۔ اس کے ساتھ ہی گاﺅں میں بھی ٹھوس اور مائع فضلہ مینجمنٹ کا نظم کیاجائے گا۔ وارڈ سطح پر نالوں اور گلیوں کی صفائی کرائی جائے گی ۔ ہر گھر سے ٹھوس کچڑے کو جمع کیاجائےگا اور انہیں مناسب تکنیک کے توسط سے تلف کیاجائے گا۔ نالے کے گندے پانی کو مناسب تکنیک کے توسط سے صاف کرنے کا نظم کیاجائے گا۔

اس کے ساتھ ہی قبل کے نشچے منصوبوں کا مکمل رکھ رکھاﺅ کیاجائے گا۔ صاف گاﺅں ۔ خوشحال گاﺅں کے تحت نئی تکنیک کا استعمال کر کے دودھ پیداوار اور پروسیسنگ ، مرغی پروری ، مچھلی پروری کو فروغ دیاجائے گا۔ ریاست میں واقع چور علاقوں کی ترقی بڑے پیمانے پر کی جائے گی ۔ ساتھ ہی دیگر علاقوں میں تالابوں ، پوکھروں اور بڑے آبی ذخائر میں مچھلی پروری کو فروغ دیاجائے گا۔ جدید ماہی پروری تکنیک کی توسیع کی جائے گی اور مچھلی پیدوار کو اتنا بڑھایاجائے گاکہ بہار کی مچھلی دیگر ریاستوں میں جائے گی ۔ اس سے ریاست کے مویشی پروروں اور ماہی پروروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

پانچواں نشچے ” صاف شہر ترقی یافتہ شہر “ کا ہے ۔ ا سکے تحت بہار کے سبھی شہروں میں ٹھوس اور معائع فضلہ مینجمنٹ کا نظم مناسب تکنیک کے توسط سے کیاجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بزرگوں کیلئے سبھی شہروں میں جائے پناہ بنانے اور اس کے بہتر انتظام و انصرام کا وعدہ کیا گیا ہے ۔

شہروںمیں رہ رہے بے گھر اور بے زمین غریبوں کو کثیر منزلہ عمارت بنا کر رہائش دستیاب کرائے جائیںگے سبھی شہروں اور اہم ندی گھاٹوں پر الیکٹریک شمشان خانہ سمیت موکش دھام کی تعمیر بھی کرائی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی شہروں میں شدید بارش کی وجہ سے ہونے والے آبی جماﺅ کے مسائل کا بھی حل کیاجائے گا۔

چھٹا نشچے آسان ربط کا ہے ۔ اس کے تحت آپس کے گاﺅں کو جوڑتے ہوئے اہم شاہراہوں اور اہم مقامات جیسے تھانہ ، سرکاری دفاتر ، بازار اور اسپتالوں کے ساتھ ہی اسٹیٹ ہاﺅیز ، قومی شاہراہوں تک رابطہ کیلئے نئیءسڑکوں کی تعمیر کرائی جائے گی۔ شہری علاقوں میں جام کے مسائل سے آزادی اور بہتر ٹریفک نظام کیلئے حسب ضرورت بائی پاس یا فلائی اوور کی تعمیر کرائی جائے گی ۔

ساتواں نشچے میں سب کیلئے اضافی طبی نظام کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت بہتر مویشی طبی نظام کے لئے بنیادی انتظامات کئے جائیںگے ۔ ہر ایک 8 سے 10 پنچایتوں میں مویشی اسپتال کا نظم کیاجائے گا۔ مویشیوںکیلئے طبی سہولیات ، ٹیکا کاری ، مصنوعی حمل جیسی خدمات کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری کیلئے کال سینٹر میں فون یا موبائل ایپ کے توسط سے ان سہولیات کو حاصل کیاجاسکے گا۔ ٹیلی میڈیسین کے توسط سے بھی مویشی اسپتال جڑے رہیں گے ۔ جن سے طبی مشورے دیئے جائیںگے اور حسب ضرورت موبائل یونٹس کے توسط سے مویشی ڈاکٹر اور دیگر ملازمین لوگوں کے گھروں میں پہنچ کر مویشی علاج اور دیگر خدمات فراہم کریںگے۔ مویشیوں کی تمام طرح کی طبی سہولیات مفت ہوںگی ۔

اس کے ساتھ ہی طبی ذیلی مراکز کو مستقل طور سے چالو کر بہتر طور سے طبی خدمات فراہم کی جائیںگی اور انہیں ٹیلی فون کے ذریعہ پرائمری ہیلتھ مراکز ، کمیونیٹی ہیلتھ مراکز ، سب ڈویژنل اسپتال اور ضلع اسپتالوںسے جوڑاجائے گا اور لوگوں کو طبی صلاح کی سہولیات دستیاب کرائی جائیںگی ۔ ذیابیطیس ، ہائی بلڈپریشر اور موتیا بند وغیرہ جیسی بیماریوں کیلئے اسکریننگ کی جائے گی اور سنگین بیماری کے معاملوں کوریفر کیاجائےگا۔ اس کے ساتھ ہی پیتھالوجیکل جانچ کیلئے سیمپل جمع کر کے ان کی جانچ کا بھی نظم کیاجائے گا۔

Last Updated : Oct 11, 2020, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.