کشن گنج : بہار کے سابق نائب وزیر اعلی و عظیم اتحاد کی جانب سے وزیر اعلی کا امیدوار تیجسوی یادو کی تشہیری مہم کا سلسلہ اب سیمانچل کے مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہوچکا ہے جس کے تحت تیجسوی یادو نے آج کشن گنج ضلع کے ٹھاکرگنج اسمبلی حلقہ کے ایک انتخابی ریلی میں شرکت کی۔
ٹھاکرگنج کے ایم ایچ آزاد نیشنل کالج کے میدان میں منعقد اس ریلی میں جہاں عوام کا بھاری ہجوم چل چلاتی دھوم میں بھی گھنٹوں تیجسوی کو سننے کے لیے موجود رہے۔
اس موقعے پر انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' میں عوامی حق کے لیے آواز بلند کرنے آیا ہوں۔ نہ میں نفرت پھیلانے کے لیے نہیں۔ نفرت پھیلانے کا کام تو بی جے پی کرتی ہے۔
انہونے اپنی تقریر میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر ہی جم کر تنقید کی۔ تیجسوی نے کہا اگر میں بی جے پی میں شامل ہوجاتا تو شاید میں بہار کا وزیر اعلی بن جاتا لیکن یہ میرا ہی نہیں لیکن میں پارٹی کے اصول پر قائم رہتے ہوئے بی جے پی کی مخالفت کی۔ ہماری پارٹی آج اپنی اصول پر قائم ہے۔ آر جے ڈی کبھی بھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتی۔ لیکن ہمارے وزیر اعلی نتیش کمار کرسی کی لالچ میں بہار کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اور بی جے پی کے گود میں بیٹھ گئے۔'
مزید پڑھیں: راہل نے ای وی ایم کو بتایا مودی ووٹنگ مشین
آج بہار میں ترقی کے نام پر صرف لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ ہسپتال کی حالت خستہ حال بنی ہوئی ہے۔ آج بہار میں تعلیم کی حالت بالکل ہی خراب ہے۔ وہیں آخری وقت پر سرجاپوری مسلم برادری کو اپنے طرف متاثر و پرخوش کرنے کے لیے کہا کہ آپ لوگ سعود عالم کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بناکر پٹنہ اسمبلی بھیجیے۔ جہاں میں سعود بھائی سے سرجاپوری زبان بھی بولنا سیکھ لونگا۔
انہوں نے بہار کے دوسرے مرحلے میں این ڈی اے کا صفایا ہوچکا ہے۔ جو بھی بچا ہے آپ لوگ سیمانچل سے صاف کر دیجئے۔ آج نتیش کے چہرے پر بوکھلاہٹ اور مودی کے آنکھوں میں خوف ہے اس لیے تیجسوی اس مرتبہ بہار میں طے ہے۔ نتیش اس قدر خوفزدہ ہیں کہ اسکے پیچھے تیس۔ تیس ہیلی کاپٹر لگا دیا ہے۔ اور میرا ہیلی کاپٹر کو میں ٹریکٹر بنادیا ہوں۔ میں کہتا ہوں کہ اگر لاک ڈاؤن کے وقت اگر یہی ہیلی کاپٹر مہاجر مزدور کو گھر تک پہنچانے کے لیے لگایا گیا ہوتا تو شاید آج تیجسوی کے پیچھے ہیلی کاپٹر دوڑانے کی نوبت نہیں آتی۔ دوسری طرف اسمبلی امیدوار سعود عالم اپنے خطاب میں راجد کو ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ کہا مجھے اگر کامیابی حاصل ہوتی ہے تو یقین ٹھاکرگنج اسمبلی حلقہ کے تقدیر و تصویر بدل دینگے۔
اس موقع پر راجد کے ریاستی جنرل سیکریٹری سابق پرمکھ مشتاق عالم، سابق پرمکھ راجد لیڈر رحیم الدین عرف حیبر بابا، ننھے مشتاق، بیچن یادو، اتم داس، ایڈووکیٹ لعل محمد، سابق بی ڈی او عقیل انجم، راجد طلباء ضلع صدر عادل ربانی، سید علی، محمد سالم، محمد نجم الحسین ذکی، رمیش جین، محفوظ عالم، پوٹھیا راجد بلاک صدر منظر عالم، ماسٹر مفسر عالم وغیرہ موجود رہیں