اس ضمن مین ای ٹی وی بھارت اپنے خاص پروگرام " انتخابی دورہ" کے تحت آج ارریہ اسمبلی حلقہ سے این ڈی اے اتحاد کی امیدوار و جے ڈی (یو) رہنما شگفتہ عظیم کے ساتھ انتخابی سفر پر نکلا ہے۔ شگفتہ عظیم قبل میں ارریہ ضلع پریشد کی چئیرمین و موجودہ میں ضلع پریشد کی رکن ہیں۔
شگفتہ عظیم کی شناخت ارریہ میں ایک تعلیم یافتہ خاتون و بے باک مقرر کی حیثیت سے ہے۔ وہ طویل عرصے سے سیاست میں ہیں، ان کے خسر مرحوم عظیم الدین بہار حکومت میں سابق وزیر رہے ہیں وہیں ان کے شوہر آفتاب عظیم عرف پپو عظیم ارریہ ضلع پریشد کے موجودہ چئیرمین ہیں۔
شگفتہ عظیم نے آج ارریہ اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں کا انتخابی دورہ کیا اور اپنی حمایت میں ووٹروں سے جے ڈی یو کو ووٹ کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شگفتہ عظیم نے کہا کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں نتیش حکومت نے بہار کی ترقی کے لیے جو کام کیا ہے اس سے کوئی بھی شخص منہ نہیں موڑ سکتا، ہم اسی کام کے بدلے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 'تیس برسوں سے بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے'
شگفتہ نے کہا کہ بہار کی عوام نے لالو۔ رابڑی اقتدار کو بھی دیکھا ہے اس وقت بہار کی حالت کیا تھی، تعلیمی، اقتصادی، سڑک، بجلی اور روزگار کے معاملے میں بہار بھارت کے سب سے پسماندہ ریاست کی فہرست میں سب سے اوپر تھا، نتیش کمار کے اقتدار میں آنے کے بعد آج بہار سب سے ترقیاتی صوبہ کی فہرست میں آتا ہے شمار ہوتا ہے'۔
شگفتہ نے کہا کہ ان پندرہ برسوں میں جتنے کام ہوئے وہ ایک تاریخ کا روشن باب ہے۔ آج پورے بہار میں سڑکوں کا جال بچھا ہے، اسکول، کالجز، یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ لڑکیاں اب باہر نکل کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
ارریہ اسمبلی حلقہ کے حوالے سے شگفتہ نے کہا کہ مقامی سطح پر کام کی ذمہ داری ایم ایل اے پر ہوتا ہے، مگر ارریہ کی بدقسمتی رہی کہ یہاں کے نمائندے نے اسمبلی میں یہاں کی ترقی کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی، اب وقت ہے یہاں کے لوگ اپنا نمائندہ ایسا منتخب کریں جو یہاں کی ترقی کے لیے حکومت سے لڑنے کا جذبہ رکھتا ہو، یہاں کی بدحالی اسمبلی میں پرزور طریقے سے اٹھا سکے۔ یہاں کے دبے کچلے لوگوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کی بازیابی کر سکے۔
آج ارریہ اسمبلی حلقہ میں موجودہ رکن اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے کچھ کام نہیں ہو سکیں۔ اگر یہاں کی عوام مجھے اپنا نمائندہ منتخب کرتی ہے تو سب سے پہلے میں اس علاقے میں جو ترقیاتی کام نہیں ہو ئے ہیں اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گی۔