پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے جمع پرچہ نامزدگی میں سے 264 امیدوار کا پرچہ منسوخ ہونے کے اب مجموعی طور سے 1090امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔
ایڈیشنل چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے ہفتہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے مرحلہ کے لیے 08 اکتوبر تک کل 1354 پرچہ جمع کیے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 09 اکتوبر دیر شب تک چلی سکروٹنی میں 264 نامکمل پرچہ کو منسوخ کردیا گیا۔ اس طرح 1090 امیدواروں کی نامزدگی کا پرچہ صحیح پایا گیا۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ امیدوار 12 اکتوبر تک نام واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہی واضح ہوپائے گا کہ پہلے مرحلہ کے 71 سیٹوں پر ہونے والے الیکشن کے لیے کتنے امیدوار میدان میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ میں 94 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
ایڈیشنل چیف الیکشن افسرنے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ کورونا انفیکشن سے بچاو کے لیے کم از کم لوگوں کے رابطہ میں آنے کی مہم چلائی ہے۔ اس کے تحت قومی و تصدیق شدہ پارٹیوں کو آکاش وانی اور دوردرشن پر انتخابی تشہیر کے لیے دیے جانے والا وقت بڑھا کر 90 منٹ کردیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو انتخابی تشہیر کے لیے دوردرشن اور آکاش وانی پر کب کب وقت دیا جائے گا اس کے لیے 12 اکتوبر کو شام پانچ بجےقرعہ اندازی کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں جن 71 نشستوں پر انتخابات ہونا ہے ان میں کہلگاوں، سلطان گنج، امر پور، دھورئیہ (محفوظ)، بانکا، کٹوریہ (ایس یو)، بیلہر، تارا پور، مونگیر، جمال پور، سوریہ گڑھ، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بربیگھہ، موکاما، باڑھ، مسوڑھی(ایس یو)، پالی گنج، بکرم، سندیش، برہرا، آرا، اگیانو(ایس یو)، تراری، جگدیش پور، شاہ پور، برہم پور، بکسر، ڈمراوں، راج پور (ایس یو)، رام گڑھ، موہنیا (ایس یو)، بھبھوآ، چین پور، چیناری(ایس یو) )، ساسارام، کرگہر، دنارا، نوکھا، ڈیہری، کارکاٹ، ارول، کرتھا، جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور (ایس یو)، گوہ، اوبرا، نبی نگر، کٹمبا(ایس یو)، اورنگ آباد، رفیع گنج، گروہ، شیرگھاٹی، امام گنج (ایس یو)، باراچٹی (ایس یو)، بودھ گیا، گیا سٹی، ٹکاری، بیلاگنج، اتری، وزیر گنج، رجولی (ایس یو)، ہسوہ، نوادہ، گووند پور، وارسلی گنج، سکندرا (ایس یو)، جموئی ، جھاجھا اور چکائی شامل ہیں۔