منعقد میٹنگ میں وزیر اعلی نتیش کمار نے کرونا وائرس سے متاثرین کی حالت، برڈفلو, سوائن فلو کے ساتھ اے ای ایس کے پر تبادلہ خیال کیا اور ریاست میں وبائی امراض کے بڑھتے خڈشات کا جائزہ لیا۔
اس دوران وزیر اعلی نتیش کمار نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مریضوں کے قربت میں آنے والے مشتبہ لوگوں کی سنجیدگی سے چھان بین کرائی جائے اور ان کی ٹیسٹنگ بھی جلد سے جلد ہو۔
اس کے لئے جو بھی ضروری سامان ٹیسٹنگ کٹ اور دوسرے انتہائی ضرورت کی چیزیں ہیں اسے مہیا کرانے کی بھی وزیراعلی نے ہدایت دی، ساتھ ہی ریاست کے باہر پھنسے ہوئے لوگوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کے بعد ان کے مسائل دور کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ریاست کے باہر پھنسے ہوئے لوگوں سے متعلق وزیراعلی رہائش گاہ کے ٹیلیفون نمبر, مقامی کمشنر کے ہیلپ نمبر اور آفات منیجمنٹ کے ہیلپ نمبر پر ملنے والی اطلاعات سے متعلق جائزہ لیا جائے تاکہ انہیں ہونے والی دشواریوں کا حل کیا جا سکے۔
چیف سیکرٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو واپس فون کر ان کے مسائل کو حل کیا جائے اور ان تک پہنچائے گئے سامان امداد کی تفصیلات کے بارے میں مطلع کیا جائے۔
ساتھ ہی باہر سے آںے والے سبھی افرادکے جانچ کا حکم بھی دیا اور کہا کہ کھانا, رہائش کا بہتر سے بہتر نظم کے ساتھ ساتھ انہیں طبی سہولت بھی مہیا کرائی جائے، اور متعینہ پروٹوکال پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں برڈ فلو سوائن فلو جیسی بوبائی امراض سے متعلق بھی جائزہ لیا اور اس کی تیاریوں پر چیف سیکرٹری کو ہدایت دیا کہ اس ضمن میں مسلسل جائزہ لیا جائے اور اس پر کڑی نظر رکھی جائے، اور جو بھی ضروری اقدامات ہو اسے فوری طور پر عمل میں لایا جائے۔
اے ای ایس( ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم) کے متعلق وزیراعلی نے کہا کہ اس کے لیے ابھی سے پوری تیاری کی جائے، ممکنہ علاقے میں ہر حفاظتی انتظامات کر کے لوگوں کو بیدار بھی کیا جائے۔
میٹنگ خاص طور پر وزیر اعلی نتیش کمار نے صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا کی خطرات کو دیکھتے ہوئے ہر شخص اپنے طور ہوشیار رہے، لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لئے جو جہاں ہے سوشل ڈسٹینسنگ کو اپنائے۔
لوگ اپنے گھروں کے اندر رہیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
وزیر اعلی نتیش کمار دعوی کیا کسی کو بھی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی، مجھے پورا یقین ہے کہ ہم سب لوگ مل کر اس چیلنج کا کامیابی سے سامنا کرنے میں کامیاب ہوں گے.