ETV Bharat / city

عظیم اتحاد میں رسہ کشی، امیدواروں کا اعلان مشکل: سشیل - عظیم اتحاد میں رسہ کشی

بہار کے نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ ریاست میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت والے مهاگٹھبدھن میں نشستوں کے لئے جاری رسہ کشی کی وجہ سے آٹھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں ہو پا رہا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 31, 2019, 12:05 AM IST

مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ مهاملاوٹي اتحاد بہار میں زبردست اندرونی رسہ کشی کے سبب آٹھ سیٹوں پر امیدواروں کا فیصلہ نہیں کر سکا ہے اور جن 32 سیٹوں پر امیدوار طے کئے گئے ہیں ، ان میں سے کئی جگہ ان کو تبدیل کئے جانے پر ہنگامے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جو لوگ امیدوار وں کا فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں، وہ ملک کیا چلائیں گے۔

نائب وزیر اعلی نے ایک دیگر ٹویٹ کے ذریعے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی کانگریس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں، انہیں یاد کرنا چاہئے کہ آج سے 22 سال پہلے کانگریس نے دیوگوڑا حکومت گرا کر ملک کو سیاسی عدم استحکام میں جھونک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام وہ دور واپس آنے نہیں دیں گے اور مرکز میں ایک بار پھر مضبوط مودی حکومت ہی بنائیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.