ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: بہارحکومت کا مستقبل کا لائحہ عمل

بہار میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہار حکومت اس لاک ڈاؤن کے تعلق سے آج فیصلہ کرسکتی ہے۔

بھارحکومت لاک ڈاؤن کے تعلق سے آکے کیا فیصلہ کرے گی

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 2:38 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پورے بھارت کو 14 اپریل تک 'لاک ڈاؤن' کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق بہار میں لاک ڈاؤن کے تعلق سے وزیراعلی کوئی فیصلہ لے سکتے ہیں جبکہ وہیں یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ حکومت ٹرین، ہوائی جہاز اور بس سروسز کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔

وزیراعلی نتیش کمار نے کورونا وائرس کے تعلق سے جمعہ کے روزایک بار پھر چیف سکریٹری اور اعلی عہدیداروں سے ایک جائزہ میٹنگ کی۔

میٹنگ کے بعد وزیراعلی نے کہا کہ لوگوں کو لاک ڈاؤن میں نظم و ضبط برقرار رکھنا چاہئے۔ اس سے کورونا انفیکشن کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔

وزیراعلی نے بہار کے عوام سے افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی ہے۔ معاشرے میں محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھیں۔

اسی کے ساتھ انہوں نے ریاست کے اعلی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ اس سے کورونا انفیکشن کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں وہاں پروٹوکال کے مطابق علاقے میں مناسب کارروائی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔

بہار کے ضلع سیوان کو کورونا وائرس کا نیا مرکز کہا جا رہا ہے۔ یہاں 29 مریضوں کی تصدیق کے بعد افراتفری مچی ہوئی ہے۔ بہار میں کورونا کیسز بڑھ کر 60 ہو گئے ہیں، جس میں ایک کی موت ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر 21 نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔

ضلع بیگوسرائے میں 5 کورونا مثبت واقعات کی اطلاع ملنے کے بعد بیگوسرائے کے 3 بلاکس میں 6 مقامات کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے۔

تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں میں کورونا مثبت ہونے کے بعد بچوارہ بلاک، تیگڑا بلاک اور منصورچک بلاک کو سیل کردیا گیا ہے۔

حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے اس مدت تک اپنی تنخواہ کا 50 فیصد کورونا خاتمہ فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے بھی انہوں نے ایک ماہ کی تنخواہ دی ہے۔ تیجسوی نے کہاکہ'بہار حکومت نے اپنے تمام ایم ایل اے کی 15 فیصد تنخواہ کٹوتی کرکے انہیں کورونا خاتمہ فنڈ میں جمع کرائے گی۔

ریاستی صحت کمیٹی نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاست میں کل 37 سرکاری بلڈ بینک ہیں۔ جس میں کافی تعداد میں خون موجود ہے۔ جن کو ضرورت کے مطابق لوگوں کے لئے دستیاب کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.