حکومت بہار نے شراب پر مکمل پابندی لگا دی ہے، شراب بیچنا اور کھلے عام پینا مکمل طور پر منع کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایک سرکاری ملازم کو لوگوں نے شراب پینے کے ساتھ دیکھا اور ویڈیو بنا لیا۔
سرکاری عملہ کا شراب پیتے ہوئے ویڈیو عام لو گوں کے ذریعہ خوب واٸرل ہو رہا ہے۔ واٸرل ویڈیو میں لوگ صاف طور پر ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔
لوگوں صاف طور پر کہہ رہے ہیں کی نتیش کمار کی حکومت میں قانون کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ان کے ہی سرکاری عملہ کو واٸرل ویڈیو میں پایا گیا۔ شراب پیتے ہوۓ حلقہ ملازم رشی کانت دوبے ہیں ۔جو چاند علاقہ میں لائق احترام ملازم کے عہدہ پر معمور ہیں۔
باعث تشویش بات یہ ہے کہ جب سرکاری عملہ ہی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو عام لوگوں میں کیا پیغام جاٸے گا۔