ETV Bharat / city

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ عدالت میں پیشی کے بعد سیاحتی مقام کا دورہ کیا - بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کیمور کی عدالت میں پیش

عدالت میں پیشی کے بعد سشیل کمار مودی نے متعدد سیاحتی مقام کا دورہ کیا اور کہا کہ منڈیشوری، کرکٹ گڑھ اور درگاوتی کو ایک ٹورزم کے طور پر فروغ دیاجائے گا:

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمارمودی
author img

By

Published : Oct 23, 2019, 10:35 PM IST

Updated : Oct 23, 2019, 10:44 PM IST

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ کیمور ضلع کے منڈیشوری دھام کرکٹ گڑھ اور رہتاس کے درگاوتی آبی ذخائر کو ایکو ٹورزم مقام کے طور پر فروغ دیاجائے گا۔

مسٹر مودی نے کیمور کے منڈیشوری دھام اور کرکٹ گڑھ اور رہتاس کے درگاوتی آبی ذخیرہ کے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ان تینوں مقامات کو ایکو ٹورزم مقام کے طور پر فروغ دیاجائے گا۔ انہوں نے مقام معائنہ اور ایک ٹورزم کے مختلف منصوبوں کاجائزہ لیا۔
نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ منڈیشوری دھام میں مندر کے نیچے پانچ ہیکٹیئر میں ایک ٹورزم پارک کی توسیع کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں تین جھرنے اور بوٹنگ کے لیے تالاب ، پارکنگ مقام اور بچوں کے لیے مختلف اقسام کے پارک بنائے جائیں گے۔

مسٹر مودی نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی کیمور کے کرکٹ گڑھ میں بہار کے سب سے اونچے دلکش آبشار کو دیکھنے کے لیے رشی کیش کے لکشمن جھولا کی طرز پر 70 میٹر لمبا ہینگینگ بریج کے ساتھ کنارے سے ایک نئے مقام کو فروغ دیاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ 80 میٹر لمبا اسٹیل کا ڈھانچہ ہوا میں نکلا اور گلاس سے ڈھکا ویو پوائنٹ ہوگا۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہاں سے سیاح سامنے سے آبشار کے نظار ہ کو مختلف جہات سے دیکھ سکیںگے ۔یہاں دیگر سیاحتی سہولیات کے ساتھ ہی ایکو پارک بھی بنایاجائے گا۔ وہیں درگا وتی آبی ذخائر کے علاقہ میں بوٹنگ کی سہولیات ، راک کلائمنگ کے علاوہ شیر گڑھ قلعہ تک جانے کیلئے ٹریک اور ساتھ ہی جنگلی علاقہ کے اندر سے مشہور گپتا دھام جانے کیلئے تیس کیلومیٹر سڑک بنائے جائیںگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سشیل مودی کی جانب سے ووٹرز کو ساڑیوں اور ٹیلی ویژنوں کی لالچ دینے کے لیے ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پیشی کے لیے سشیل مودی کیمور کی عدالت میں پہنچے تھے۔

عدالت میں حاضری کے بعد نائب وزیر اعلیٰ نے متعدد سیاحتی مقام کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں شجرکاری بھی کی۔

Deputy Chief Minister
بہار نائب وزیر اعلیٰ شجرکاری کرتے ہوئے

اس موقع پر وزیر کانکنی برج کشور بند، بھبھوا ایم ایل اے رنکی رانی پانڈے، رامگڑھ ایم ایل اے اشوک کمار سنگھ۔، لوجپا صدر رام یش کشواہا کے علاوہ متعدد لوگ موجود رہے۔

سشیل مودی کے وکیل انوراگ پانڈے نے بتایا کہ سشیل کمار مودی کے مطابق 2015 میں آنند بھوشن پانڈے عرف منٹو پانڈے کے انتخابی ریلی میں لالچ دینے کے معاملے کے خلاف ارجن کمار سنگھ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی عرضی دائر کی تھی۔ جس میں ان پر غریبوں میں دھوتی کی ساڑیاں تقسیم کرنے اور ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ دینے اور رنگین ٹی وی تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Intro:ناٸب وزیر آعلی پہونچے کیمور ۔کورٹ میں پیشی کے بعد سیاحی مراکز کا کیا معاٸنہ۔
کیمور۔ریاست بہار کے ناٸب وزیر آعلی ایک مقدمہ کے سلسلہ میں کیمور ضلع کے بھبھوا کورٹ پہونچے۔۔کورٹ میں مجسٹریٹ کے یہاں قریب ایک گھنٹہ تک موجود رہے۔ اسکے بعد اپنے لاٶ لشکر کے ساتھ منڈیشوری مندر پہونچ کر حاضری لگاٸ۔اسکے بعد مندر کا معاٸنہ کیا۔گنٹوں معاٸنہ کے بعد سوشیل کمارمودی قدرتی مناظر سے لبریز کرکٹ گڑھ پہونچے۔ جہاں انہوں نے درخت لگایا۔کرکٹ ڈیم کا معاٸنہ کیا۔ڈیم کی خوبصورت مناظر کو دیکھ کر ایک بار واٶ بولا۔ اسکے بعد ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری سے کرکٹ گڑھ کے بارے میں جانکاری لی۔ڈیم میں موجود مگر مچھوں کو دیکھا۔ اس موقع پر وزیر کانکنی برج کشور بند۔ بھبھوا ایم ایل اے رنکی رانی پانڈے۔رامگڑھ ایم ایل اے اشوک کمار سنگھ۔۔لوجپا صدر رام یش کوشواہا۔ سمیت کٸ لوگ موجود رہے۔Body:سوشی مودی پونچے کیمورConclusion:
Last Updated : Oct 23, 2019, 10:44 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.