ETV Bharat / city

ارریہ کے انکت راج نے میٹرک میں حاصل کیا چھٹواں مقام - پایل کماری ٹاپ میں شامل

طویل انتظار کے بعد آخر کار بہار اسکول اکزامینیشن بورڈ نے گزشتہ روز میٹرک کا رزلٹ جاری کر دیا ہے، جس سے طلباء کے چہروں پر خوشیاں نظر آ رہی ہیں۔

ارریہ کے انکت راج نے میٹرک میں حاصل کیا چھٹواں مقام

author img

By

Published : May 27, 2020, 12:09 PM IST

ضلع ارریہ کے انکت راج نے میٹرک امتحان میں ریاست میں چھٹواں اورپایل کماری نے دسواں مقام حاصل کر ضلع کا نام روشن کیا ہے، اس بار ضلع ارریہ کے نتائج امیدوں سے بھرا آئے ہیں، ضلع سے دو طلباء نے بہار میٹرک کے رزلٹ میں ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

انکت کمار نے جہاں 475 نمبرات حاصل کر کے چھٹوں مقام حاصل کیا ہے تو وہیں پایل نے 471 نمبر کر کے دسواں مقام حاصل کیا ہے، ان دونوں طلباء کی کامیابی سے ضلع بھر میں خوشی کا ماحول ہے، اور مبارک باد کا تانتا لگا ہوا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ انکت راج ارریہ ہائی اسکول کا طالب علم ہے، انکت کے والد ارون کمار شاہ و والدہ پرمیلا دیوی دودھ کا ایک چھوٹا سا ڈیری چلاتے ہیں، انکت نے کلاس نو اور 10 کی تعلیم ارریہ ہائی اسکول سے ہی پوری کی ہے۔

انکت نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین و اساتذہ کے سر باندھا ہے، وہ انجینئرنگ کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتا ہے، اس موقعے پر انکت نے کہا کہ 'میں نے اس کامیابی کے لیے دن رات محنت کی ہے، اس کا کہنا تھا کہ 'کسی بھی کامیابی کے لیے محنت شرط ہے، میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

ریاست بھر میں دسواں مقام حاصل کرنے والی پایل کماری نرپت گنج کے باشندہ اندرانند کی صاحبزادی ہے، پایل کماری کی اس کامیابی سے علاقہ سمیت پورے نرپت گنج حلقہ میں خوشی کی لہر ہے، مقامی لوگ و دیگر پارٹیوں کے نمائندگان گھر پہنچ کر پایل کماری و ان کے والدین کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

کسان خاندان میں پیدا ہوئی پایل کماری نرپت گنج پلس ٹو گرلس ہائی اسکول کی طالبہ ہے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ پایل کماری نے گھر میں ہی رہ کر پڑھائی کی تھی، ساتھ ہی گاؤں میں ہی ایک کوچنگ سے تیاری کر کے یہ مقام کو حاصل کی ہے۔

پایل کماری بتاتی ہیں کہ دیہی علاقوں میں رہتے ہوئے اگر آپ کا حوصلہ بلند ہے تو آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، پایل یونین پبلک سروس کمیشن میں اپنا مستقل سنوارنا چاتی ہیں۔

ضلع ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار تحائف کے ساتھ انکت کمار کے گھر پہنچے اور والدین سمیت انکت کمار کو مبارکباد پیش کی۔

گزشتہ روز بہار بورڈ نے گزشتہ روز دسویں جماعت کے نتائج جاری کیے تھے، ریاست بھر سے امتحان میں 15 لاکھ 29 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جس میں 14 لاکھ 94 ہزار 071 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.