کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت کے بیشتر ریاستوں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا، تاہم بھبھوا صدر ہسپتال میں واقع جانچ کیمپ میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ جانچ کے لیے اپنے نمبر کا انتظار کررہے ہیں۔
در اصل کیمور کے متعدد گاؤں کے باشندوں نے دیگر ریاستوں سے واپس لوٹنے والے افراد کو گاؤں میں داخل ہونے نہیں دے رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باہر سے لوٹنے والے افراد پہلے جانچ کیمپ جاکر اپنی جانچ کرائیں پھر گاؤں آئیں بغیر جانچ کے گاؤں میں داخلہ ممنوع ہے'۔
گاؤں والوں کے اس فیصلے کے بعد لاک ڈاؤن کے باوجود تقریباً 150 افراد بھبھوا صدر ہسپتال جانچ کے لیے پہنچے ہیں۔
ممبٸ سے لوٹ کر آئے ونود کمارنے بتایا کہ جب وہ اپنے گاؤں پہنچا تو گاؤں والوں نے انہیں گھر جانے نہیں دیا۔ جس کے بعد انہوں نے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا اور جانچ کے لیے ہسپتال پہنچا ہے۔
اس طرح کے واقعات صرف ونود کمار سمیت متعدد لوگوں نے بیان کی اور جانچ کے لیے ضلع ہسپتال پہنچے ہیں'۔