ETV Bharat / city

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں پر میٹنگ - سبزی اور پھل فروشوں نے موقع کا فائد ٹھاتے ہوئے سبزیوں کی قیمتیں بڑھادی

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں لاک ڈاؤن کے درمیان سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر ضلع انتظامیہ نے تاجروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

bhabua administration meeting held with fruits and vegetables seller
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں پر میٹنگ
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 9:44 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں سبزی اور پھل کی قیمت بڑھنے کی اطلاع ملتے ہی انومنڈل افسر جنم جئے شکلا اور ڈی ایس پی اجئے پرساد سبزی منڈی پہنچ کر تاجروں سے میٹنگ کی۔ انہوں نے تاجروں کو صحیح قیمت پر سبزی اور پھل فروخت کرنے کی ہدایت دی۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے اچانگ بھبھوا سبزی منڈی میں خریداروں کی بھیڑ امڑ پڑی۔ اس درمیان سبزی اور پھل فروشوں نے موقع کا فائد ٹھاتے ہوئے سبزیوں کی قیمتیں بڑھادی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہری سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔ جس کی شکایت ایس ڈی او بھبھوا سے کی گئی۔

ایس ڈی او نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ڈی ایس پی بھبھوا کے ہمراہ سبزی منڈی پہونچے اور سبزی و پھل فروش کے ساتھ میںٹنگ کی۔ ایس ڈی او نے مناسب قیمت پر سبزی اور پھل فروخت کرنے کی ہدایت دی۔ اور مال کو اسٹاک نہ کرنے کی سخت ہدایت دی'۔

انہوں نے سبزی فروشوں کو بتایا کی اس وقت ملک برے حالات سے گزر رہا ہے۔ ایسے حالات میں عوام ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ '

انہوں نے وائرس سے بچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ' بھبھوا میں لاک ڈاٶن کیا گیا ہے۔ اس میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید ایسے قدم اٹھانے سے گریز کریں جس کی بنا پر پولیس کو کارروائی کرنی پڑے'۔

ایس ڈی او کی ہدایت کے بعد سبزی و پھل فروشوں نے فوراً قیموں میں کمی کی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.