ETV Bharat / city

کنہیا کے قافلے پر حملہ - جاگو جگاؤ، دیش بچاؤ

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں آج ضلع سارن کے ہوائی اڈےکے میدان میں ریلی کرنے کے لیے جانے والے جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبہ یونین (ایس یو) کے سابق صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما کنہیا کمار کے قافلے پر ہونے والے حملے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Attack on Kanhaiya's convoy in bihar
کنہیا کے قافلے پر حملہ
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 8:15 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:49 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع سارن کے کوپا تھانہ حلقے کے کوپا بازار میں سیوان سے چَھپرا میں ریلی کے لیے آنے والے سی پی آئی رہنما کنہیا کمار کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔

Attack on Kanhaiya's convoy in bihar
کنہیا کے قافلے پر حملہ

اس حملے میں ان کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ہی کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کنہیا کمار 'جاگو جگاؤ، دیش بچاؤ' مہم کے تحت چھپرا میں عوام کو خطاب کرنے جارہے تھے۔ اس دوران کچھ شرپسند عناصر نے کنہیا کے قافلے نے حملہ کردیا۔

حالانکہ کنہیا کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ اس سے قبل گوپال گنج میں ان کے خلاف گو بیک کے نعرے لگے تھے، ساتھ ہی ان کے پوسٹر پر کالیکھ بھی پوتی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والی پولیس نے حالات کو قابو کرنے کے ساتھ ہی کمار کے قافلے کو اپنے حلقے سے آگے نکال لیا۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Feb 1 2020 5:21PM

کنہیا کے قافلے پر حملہ، تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا

چھپرا، یکم فروری (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں آج ضلع سارن کے ہوائی اڈےکے میدان میں ریلی کرنے کے لیے جانے والے جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبہ یونین (ایس یو) کے سابق صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما کنہیا کمار کے قافلے پر ہونے والے حملے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے کوپا تھانہ حلقے کے کوپا بازار میں سیوان سے چَھپرا میں ریلی کرنے آنے والے سی پی آئی کے رہنما مسٹر کمار کی گاڑی پر حملہ کیا گیاہے۔ اس حملے میں ان کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ہی کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والی پولیس نے حالات کو زیر قابو کرنے کے ساتھ ہی مسٹر کمار کے قافلے کو اپنے حلقے سے آگے نکال لیا ہے۔

یو این آئی،ایم اے۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.