نتیش کمار سے یہاں محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سبحانی نے 1 انّے مارگ پر ملاقات کرکے انہیں مسلح افواج کے یوم پرچم کا فلیگ لگایا۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینیوولینٹ فنڈ میں تعاون کرنے کے ساتھ ملک کے بہادر فوجیوں کے تئیں احترام اور عزت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی نے کہاکہ ’’’فوجیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وہ اپنی جان کی قیمت پر قوم پر بیرونی اور داخلی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں۔ ان بہادر فوجیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی بحالی کے لیے انہوں نے ریاست کے عوام سے بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینیوولینٹ فنڈ میں تعاون کئے جانے کی اپیل بھی کی۔ آپ کا یہ تعاون بہادر فوجیوں کے تئیں اظہار تشکر ہوگا۔
اس موقع پر وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار، وزیر اعلی کے سیکرٹری منیش کمار ورما، وزیر اعلی کے سیکرٹری انوپم کمار، ڈائریکٹر فوجی بہبود ڈائریکٹوریٹ بہار سبکدوش کرنل دلیپ پرساد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔