ETV Bharat / city

ایمبولنس تنازع: ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پر ایف آئی آر درج - ایمبولینس کا رجسٹریشن نہیں ہوا ہے

ایمبولینس معاملے میں بی جے پی کے رہنما پرشورام چترودی کی جانب سے بکسر کے صدر پولیس اسٹیشن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

fir-lodged-against-etv-bharat-reporter-in-buxar-ambulance-case

author img

By

Published : May 29, 2021, 11:03 PM IST

Updated : May 30, 2021, 10:42 AM IST

بہار کے ضلع بکسر کے متنازع ایمبولینس معاملے کو نمایاں طور پر دکھانے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے امیش پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر بی جے پی رہنما و بکسر اسمبلی کے سابق امیدوار پرشورام چترودی نے درج کرائی ہے۔ بکسر کے صدر تھانہ میں ان پر 500،506،290،420 اور34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی رہنما پرشورام چترودی نے امیش پانڈے پر دھمکانے، مرکزی وزیر اشونی چوبے اور بی جے پی کی شبیہ خراب کرنے سمیت مختلف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ویڈیو

14 مئی 2021 کو ای ٹی وی بھارت ہندی نے بکسر سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کا عنوان تھا ''عوام کو دھوکہ! 5 پرانی ایمبولینس پر نئے اسٹیکر لگا کر دوسری بار ورچول افتتحاح کریں گے اشونی چوبے''

اس خبر کے بعد ریاست میں ایک سیاسی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تاہم 15 مئی 2021 کو مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے نے تمام ایمبولینسوں کا دوبارہ افتتاح کیا۔ اسی درمیان ہمیں معلوم ہوا کہ ان ایمبولینسوں کا افتتاح دوسری بار نہیں بلکہ چوتھی بار ہوا ہے۔

اسی دوران عوام کے ساتھ ایک اور کھیل کا انکشاف ہوا۔ وہ یہ تھا کہ ان ایمبولینسوں کا نام تبدیل کرکے چوتھی بار ورچوئیل افتتاح کیا گیا۔ جب ای ٹی وی بھرت نے اس خبر سے پردہ ہٹایا تو سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی۔ ای ٹی وی بھارت نے یہ سوال اٹھایا کہ 'حد ہوگئی! مرکزی وزیر مملکت برائے صحت نے اسی ایمبولینس کا افتتاح 2 بار نہیں بلکہ 4 بار کیا۔

ایمبولنس تنازع: ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پر ایف آئی آر درج

حالانکہ اس معاملے میں ہم مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبے کا پہلو بھی جاننا چاہتے تھے۔ اسے متعدد بار فون کیاگیا، لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اسی درمیان میں جب تنازع نے طول پکڑا تو پارٹی کے مقامی رہنما اس خبر پر صفائی دینے کے لیے آگئے۔

ایمبولینس تنازع کیس میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب پتہ چلا کہ چار بار افتتاح کی گئی ایمبولینس کا رجسٹریشن نہیں ہوا ہے۔ بکسر کے ضلع ٹرانسپورٹ عہدیدار منوج رجک نے کہا کہ' بی ایس۔4 ماڈل گاڑیوں کے رجسٹریشن پر سپریم کورٹ نے 2020 میں ہی روک لگادی ہے۔'

اس معاملے پر ای ٹی وی بھار نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر سے پوچھا کہ جب اس کار سے کوئی حادثہ پیش آئے گا تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ دھنوش فاؤنڈیشن پر مجرمانہ مقدمہ درج ہوگا۔ اس کے بعد دوسرے لوگوں کے خلاف بھی اس کے بیان کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ اگر وہ کار سڑک پر دکھائی دی تو اسے بھی ضبط کرلیا جائے گا۔'

ہم نے 22 مئی 2021 کو ڈی ٹی او کے بیان کے ساتھ نمایاں طور پر یہ خبر شائع کی۔

اس خبر کے دو دن بعد 24 مئی 2021 کو بکسر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر منوج راجک نے اپنا بیان سے پلٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ "فی الحال گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہوسکتی ہے، کیوں کہ سافٹ ویئر میں اس طرح کی کوئی فراہمی نہیں ہے۔ گاڑی ابھی بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ صحت کی سطح پر بات کر رہے ہیں، ہدایات کے مطابق کام کیا جائے گا۔'

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پر ایف آئی آر

آخر کار ایمبولینس کے تنازع میں بکسر کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے امیش پانڈے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر بی جے پی رہنما و بکسر اسمبلی کے سابق امیدوار پرشورام چترودی نے درج کرائی ہے۔

دراصل ای ٹی وی انڈیا نے تمام ثبوتوں کی بنا پر 14 مئی، 15 مئی ، 16 مئی، 19 مئی، 22 مئی اور 24 مئی 2021 کو ایمبولینس تنازع کی خبر نمایاں طور پر شائع کی تھی۔ ان خبروں میں بکسر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے امیش پانڈے نے بتایا تھا کہ 5 پرانی ایمبولینسوں پر نئے اسٹیکرز لگا کر ایک بار نہیں بلکہ چار بار افتتاح کیا گیا۔

اس ایمبولینس کے سابق ڈرائیور 102 و ایمبولینس ڈرائیور صدر کرشنا کمار نے بتایا کہ سب سے پہلے اس ایمبولینس کا صدر ہسپتال میں افتتاح کیا گیا، دوسری بار قلع مید بکسر میں، تیسری دفعہ رامگڑھ اور چوتی دفعہ کلکٹریٹ آڈیٹوریم سے 6 میں سے 4 ایمبولینس کو الگ الگ اسمبلی کے لیے بھیجا گیا۔

ایمبولینس تنازع میں سیاسی سوال

ایمبولینس کے تنازع کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد کافی سیاسی گلیاروں میں کافی ہنگامہ برپا ہوا۔ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو سے لے کر کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے مرکزی وزیر سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی۔

"یہ عظیم مہربان وزیر مملکت برائے صحت چوبے جی ہیں"۔ 1 دن کا کرایہ ادا کرنے کے بعد وزیر تمام ایمبولینسیں کو صرف افتتاح کے لیے بکسر لاتا ہیں، لیکن افتتاح کے ساتھ ہی اس کا مالک اسے واپس لے کر چلے جاتا ہے۔ پھر ایک سال بعد وزیر نے انہیں بلاتے ہیں اور پھر افتتاح کرتے ہیں۔ '' - تیجسوی یادو، حزب اختلاف کے رہنما

اس کورونا وبا میں جتنے بھی لوگ متاثر ہوکر ہلاک ہوئے، ان سبھی موتوں کا ذمہ دار اشونی کمار چوبے ہیں، کیوں کہ جب ایمبولینس کی ضرورت تھی انہوں نے دھنوش فاؤنڈیشن کو ضلع کی 5 ایمبولینس اٹھاکر دے دی اور لوگ کندھوں پر اپنے مریضوں کو لے کر ہسپتال پہنچے: سنجے تیواری، کانگریس صدر رکن اسمبلی

'' تیجسوی یادو صرف گھر بیٹھے ٹویٹس کرتے ہیں۔ آر جے ڈی اور کانگریس کے رہنما مصیبت میں سیاست چمکاتے رہے ہیں۔ تیجسوی یادو اور مننا تیواری کو معلوم ہی نہیں ہے کہ اشونی چوبے نے میڈیکل موبائل یونٹ سروس کا آغاز کیا ہے اور ایمبولینس کا افتتاح کیا ہے۔ '' بی جے پی کے رہنما، پرشورام چترویدی

'' جس مقصد کے لیے ایمبولینس لی گئی تھی۔ اس مقصد میں پہلا افتتاح صرف 15 مئی کو ہوا ہے۔ اس سے پہلے افتتاحی بات کہی جارہی ہے۔ اس وقت عوامی مفاد میں یہ ایک عارضی افتتاح تھا۔ " رانا پرتاپ سنگھ، بی جے پی کے سابق ضلع صدر

ایف آئی آر پر آر جے ڈی کا رد عمل

آر جے ڈی نے بکسر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اگر ہمارے رپورٹر نہ ہوتے تو بکسر میں گنگا میں بہتی لاشوں کو انصاف نہ ملتا۔ آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ حکومت نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے اس رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور جہاں بھی ضرورت پیش آئے ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔'

نوٹ: ایمبولینس تنازع پر ای ٹی وی بھارت اپنی خبر پر قائم ہے اور سچ کے ساتھ ہے۔

Last Updated : May 30, 2021, 10:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.