ETV Bharat / city

ارریہ :کسی بھی حالت میں سی اے اے منطور نہیں - ارریہ میں مظاہرہ

سی اے اے، این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف آج ارریہ بلاک کے جھوا پلاسی کے کربلا میدان میں یوا شکتی ارریہ کے بینر تلے ایک بڑا احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔

Arria: Protest against CAA, NPR and NRC
ارریہ: سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 2:20 PM IST

احتجاج میں گاؤں و مضافات علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے سی اے اے قانون کی زبردست مخالفت کی۔

ارریہ: سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج

احتجاجی مظاہرہ میں عوام کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پہنچی اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں این پی آر، این آر سی اور سی اے اے منظور نہیں۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع پریشد حیدر یاسین نے کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کی مخالفت آخری دم تک کریں گے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس ملک کا وزیراعظم کون ہے، امت شاہ کچھ کہتے ہیں تو نریندر مودی کچھ اور کہتے ہیں۔

راما کانت جیسوال نے کہا اس قانون سے صرف مسلم ہی نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہوں گے، ڈاکٹر صدر عالم نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے ہی جال میں پھنس گئی ہے، اس ملک کا ہر امن پسند شہری اس قانون کی سخت مخالفت کر رہا ہے۔

المنار ایجوکئیر کے ڈائریکٹر اخوان کامل نے کہا کہ ہم کسی ہندو بھائی کو شہریت دینے کے مخالف نہیں ہیں، بلکہ دوسرے ممالک میں جو ہندو بھائی پریشان حال ہیں انہیں فوراً شہریت دیجئے، اگر زمین باقی نہیں بچے گی تو ہم اپنے حصے سے زمین دینے کو تیار ہیں مگر بھارت کے مسلمانوں کو نکالنے کی جو سازش ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Intro:سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف زبردست احتجاج

ارریہ : متنازع سی اے اے، این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف آج ارریہ بلاک کے جھوا پلاسی کے کربلا میدان میں یوا شکتی ارریہ کے بینر تلے ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد ہوا جس میں گاؤں و مضافات علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے سی اے اے قانون کی زبردست مخالفت کی.

Body:احتجاجی مظاہرہ میں عام عوام کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پہنچی اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں این پی آر، این آر سی اور سی اے اے منظور نہیں، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع پریشد حیدر یاسین نے کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کی مخالفت آخری دم تک کریں گے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس ملک کا وزیراعظم کون ہے، امت شاہ کچھ کہتے ہیں تو نریندر مودی کچھ اور کہتے ہیں. راما کانت جیسوال نے کہا اس قانون سے صرف مسلم ہی نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہوں گے، ڈاکٹر صدر عالم نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے ہی جال میں پھنس گئی ہے، اس ملک کا ہر امن پسند شہری اس قانون کی سخت مخالفت کر رہا ہے.

Conclusion:المنار ایجوکئیر کے ڈائریکٹر اخوان کامل نے کہا کہ ہم کسی ہندو بھائی کو شہریت دینے کے مخالف نہیں ہیں، بلکہ دوسرے ممالک میں جو ہندو بھائی پریشان حال ہیں انہیں فوراً شہریت دیجئے، اگر زمین باقی نہیں بچے گی تو ہم اپنے حصے سے زمین دینے کو تیار ہیں مگر اس ہندوستان کے مسلمانوں کو جو نکالنے کا سازش ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. پروگرام سے کئی لوگوں نے بھی خطاب کیا

خطابی ویڈیو...... حیدر یاسین، سابق ضلع پریشد
خطابی ویڈیو......اخوان کامل، ڈائریکٹر المنار ایجوکئیر
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.