ETV Bharat / city

Bihar Student Stranded in Ukraine: یوکرین میں پھنسے ارریہ کے طالب علم تصور عالم نے مدد کی گہار لگائی - طالب علم نے ویڈیو جاری کر مدد کی گہار لگائی

یوکرین میں پھنسے ارریہ ضلع کے کجری گاؤں کے رہائشی تصور عالم نے ویڈیو جاری کر ریاستی اور مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ Student Asked for Help by Releasing a Video

Bihar Student Stranded in Ukraine
Bihar Student Stranded in Ukraine
author img

By

Published : Feb 26, 2022, 11:28 AM IST

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے دنیا پر تیسری عالمی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ ہندوستان کے متعدد طالب علم ایسے ہیں جو اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں بہار کے کئی طالب علم ہیں، جنہوں نے ویڈیو جاری کر کے حکومت ہند و حکومت بہار سے مدد کی گہار لگائی ہے۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر یوکرین میں رہ رہے بہار کے لوگوں کو ملک لانے کے لیے ریاستی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ بہار کے ریزیڈنٹ کمشنر پلکا سہنی وزارت خارجہ کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں Student stranded in Ukraine seeks help from Nitish Kumar۔

ویڈیو دیکھیے

خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ کے کجری گاؤں، پلاسی بلاک باشندہ تصور عالم یوکرین میں رہ کر میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تصور عالم ارریہ ضلع کے ارریہ پبلک اسکول کے بھی طالب علم رہے ہیں، انہوں نے دیر شام فیس بک کے ذریعہ ایک ویڈیو جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے Video Releae Arria student stranded in Ukraine۔

ویڈیو جاری کرتے ہوئے تصور عالم نے کہا کہ یہاں حالات بہت سنگین ہیں، چاروں طرف صرف بمباری کی آواز آتی ہے، کھانے کے لئے پیسے بھی ختم ہو گئے ہیں جس سے تکلیف کا سامنا ہے، گھر کے لوگ پریشان ہیں، اس لیے حکومت ہند جلد از جلد یہاں مقیم ہندوستانی شہریوں کو باہر نکالیں۔

ایک دوسری ویڈیو ایئرپورٹ کی ہے جس میں ہندوستان کے کئی لوگ بھیڑ کی شکل میں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:

ادھر ریزیڈنٹ کمشنر پلکا سہنی نے کہا کہ یوکرین پر روس کی خصوصی فوجی مہم کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر وہاں رہنے والے بہار کے لوگوں کو واپس لانے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے، کمشنر نے والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ یوکرین میں رہ رہے تمام لوگوں کو بحفاظت بہار واپس لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.