ETV Bharat / city

ارریہ: کانگریس کے ضلع نائب صدر کا انتقال - عبدالمنان انصاری

عبد المنان انصاری کا گذشتہ ایک ہفتہ سے علیل تھے اور قلب عارضہ میں مبتلا تھے۔ گذشتہ شب ان کا 80 برس کی عمر میں پورنیہ کے میکس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

araria congress vice president abdul mannan passes away
ارریہ: کانگریس کے ضلع نائب صدر کا انتقال
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:14 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ سے کانگریس کے نائب صدر عبدالمنان انصاری کا گزشتہ شب 80 برس کی عمر میں پورنیہ کے میکس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

عبدالمنان انصاری گزشتہ ایک ہفتہ سے علیل تھے اور قلب عارضہ میں مبتلا تھے۔ آج بعد نماز ظہر ارریہ جامع مسجد میں جنازہ امام و خطیب مولانا آفتاب عالم مظاہری نے ادا کرائی اور مولوی ٹولہ کے قبرستان میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

کانگریس اے آئی سی سی کے رکن و سینیئر رہنما انتخاب عالم نے کہا کہ عبدالمنان انصاری کانگریس کے وفادار اور ایماندار رہنما تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی کانگریس کے لیے وقف کر دی تھے، کانگریس کے ذریعہ چلائے جا رہے ہر مہم میں اول صف میں کھڑے نظر آتے تھے، آپ کے انتقال سے کانگریس پارٹی نے اپنا ایک اہم ستون کھو دیا ہے۔

ارریہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس رکن اسمبلی عابد الرحمن نے اظہار غم کرتے ہوئے اسے اپنا ذاتی نقصان قرار دیا اور کہا کہ عبدالمنان انصاری متعدد خوبیوں کے مالک تھے، ان کی موجودگی سے ارریہ ضلع کانگریس پارٹی خود کو مضبوط سمجھتی تھی۔

اس موقع پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی ذاکر انور، ضلع نائب صدر ڈاکٹر صدر عالم، عبد السلام انصاری ، عابد حسین انصاری، کاؤنسلر آلوک بھگت وغیرہ نے اظہار تعزیت کی۔

عبدالمنان انصاری کا سیاسی سفر بحیثیت وارڈ کاؤنسلر سے شروع ہوا تھا، 1978 میں پہلی مرتبہ شہر کے وارڈ نمبر 8 سے انتخابی میدان میں آئے تھے اور سینیئر رہنما محمد یٰسین کو شکست دینے کی وجہ سے عوام میں مقبول ہوگئے تھے، اس کے بعد سے مسلسل سیاست میں سرگرم رہے جس کے بعد وہ کانگریس پارٹی کی رکنیت اختیار کی اور تاحیات کانگریس کے سپاہی بنے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.