ETV Bharat / city

کیمور: کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن - سول سرجن

کیمورضلع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے پورے ضلع میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے، یہ لاک ڈاؤن بھی پہلے لاک ڈاؤن کی طرح ہی ہوگا۔

کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 4:39 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں مسلسل کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے پورے ضلع کو پھر سے لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن

آپ کو بتادیں کہ یہاں دوبارہ نافذ لاک ڈاؤن پہلے لاک ڈاؤن کی طرح ہی ہوگا، یعنی ایمرجنسی کے علاوہ نہ تو کوئی باہر نکلے گا اور نہ ہی غیر ضروری کوئی دکانیں کھلیں گی۔

ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے نوٹیفیکیشن جاری کر کے لاک ڈاٶن سے متعلق گاٸیڈ لائن دیں ۔ضلع مجسٹریٹ کے مکتوب کے مطابق کیمور کے بھبھواں اور موہنیاں کے شہری علاقوں میں دس جولائی تا سترہ جولائی تک لاک ڈاٶن لگا دیا گیا ہے۔

اس دوران صرف میڈیکل اسٹور، سبزی کی دکانیں کھلیں گی، جس کا وقت صبح چھ بجے سے شام کے چھ بجے تک متعین کیا گیا ہے۔

اس دوران لوگ بنا ماسک اور بے ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے، جس پر سختی سے عمل کیا جا ئے گا،

مزید پڑھیں:

کیمور صدر اسپتال کا ملازم رشوت کے جرم میں گرفتار

اس بابت ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے بتایا کی ضلع میں مسلسل کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سول سرجن کی رپورٹ، محکمہ داخلہ کے حکم نامے اور کووڈ 19 ایکٹ کے تحت دئے گئے اختیارات کے پیش نظر ایک بار پھر لاک ڈاٶن لگایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.