ETV Bharat / city

تعلیم نوبالغان کا پروگرام تاریخی نوعیت کا حامل: ڈاکٹر سفینہ - حکومت بہار

اردو یونیورسٹی کے زیراہتمام بہار میں اقوام متحدہ آبادی فنڈ پروگرام کے تحت 1100 پرنسپلس کو تربیت دی جائے گی۔

تعلیم نوبالغان کا پروگرام تاریخی نوعیت کا حامل: ڈاکٹر سفینہ

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 10:25 PM IST

حکومت بہار کس طرح دینی مدارس کو تعلیم نوبالغان پروگرام کے تحت فروغ دے رہی ہے اس کا ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی نوٹ لیا جارہا ہے۔ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم سب مل کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس تاریخی اقدام کا حصہ بنیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سفینہ اے این، آئی اے ایس، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت بہار نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے تعاون سے بہار میں چلائے جارہے تعلیم نوبالغان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ دینی مدارس کے پرنسپلس کے اورینٹیشن پروگرام میں کیا۔ اس میں ریاست بہار کے دربھنگہ، مظفرپور اور سرن ضلعوں کے 183 پرنسپلس حصہ لے رہے ہیں۔

تعلیم نوبالغان پراجیکٹ کو اقوام متحدہ آبادی فنڈ کا تعاون حاصل ہے۔ یہ پروگرام مولانا مظہر الحق آڈیٹوریم، حج بھون، پٹنہ، بہار میں منعقد ہوا تھا۔ ڈاکٹر سفینہ نے مدارس کے پرنسپلس کو مالی امداد کے طریقہئ کار پر مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ کل پروگرام کا دوسرا دن تھا۔ اس پانچ روزہ پروگرام میں اردو یونیورسٹی کی جانب سے بہار کے 30 اضلاع کے 1100 پرنسپلس کو تربیت دی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ آبادی فنڈ کے ڈاکٹر ندیم نور نے تعلیم نوبالغان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں تعلیم نوبالغان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد دینی مدارس اور عصری اسکولوں کے فرق کو کم کرنا ہے۔ پروفیسر محمد شاہد، پراجیکٹ ڈائرکٹر، مانو نے تعلیم نوبالغان، تربیت اور صلاحیت میں اضافہ کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورنیا اور کٹیہار میں منعقد پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد حکومت بہار نے اسے پوری ریاست میں چلانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے مالیہ فراہم کیا۔

پروفیسر فیض احمد، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر، اردو یونیورسٹی نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ تعلیم ہمارا کھویا ہوا خزانہ ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس جانب توجہ دیں کہ نئی نسل کی کس طرح اس جانب رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے پہلی وحی کا حوالہ دے کر تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر امیر آفاق احمد فیضی، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت بہار نے مدارس فروغ اسکیم جو 2018-19 سے جاری ہے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

جناب حسن وارث، سابق ڈائرکٹر ایس سی ای آر ٹی، بہار نے اس پروگرام کی کامیابی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2018-19 میں ڈاکٹر ندیم نور نے اس اختراعی پروگرام کا منصوبہ تیار کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس کا نصاب ترتیب دیا جبکہ اردو یونیورسٹی، حیدرآباد نے اس کے لیے تربیت کا انتظام کیا۔ بہار مدرسہ بورڈ اس کے انتظامی امور کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مانو ریگولر کورسز میں داخلوں کے نئے شیڈیول کا اعلان

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر محمد افروز عالم، اسسٹنٹ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر، مانو نے کی اور ڈاکٹر فخر الدین علی احمد نے شکریہ ادا کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.