ETV Bharat / city

کورونا سے بہار محکمہ صحت کے ایڈیشنل سکریٹری روی شنکر چودھری کی موت

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:55 PM IST

بہار کے محکمہ صحت کے ایڈیشنل سکریٹری روی شنکر چودھری کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے ایمس میں زیر علاج تھے۔

کورونا سے بہارمحکمہ صحت کے ایڈیشنل سکریٹری روی شنکر چودھری کی موت
روی شنکر چودھری کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، متاثرین کے ساتھ ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اس وبا کی دوسری لہر سے مرنے والوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہوتی جارہی ہے کہ ہر شخص خوف زدہ ہو کر رہ گیا ہے، کیا جوان کیا بچہ کیا بوڑھا ہر کوئی کورونا وائرس کے خوف تلے زندہ ہے۔

بہار محکمہ صحت میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ پر فائز روی شنکر چودھری کی کورونا کے سبب آج موت ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق وہ کئی ایمس میں زیر علاج تھے، ایڈیشنل سکریٹری کی موت پر محکمہ کے اعلیٰ افسران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ 'روی شنکر چودھری کی کورونا کی وجہ سے موت کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ان کی موت سے محکمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ خدا ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔'

بہار میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 95 متاثرین کی موت ہو چکی ہے، کل مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار 956 ہوچکی ہے، جبکہ 11489 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 365،770 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.