ETV Bharat / city

آج 20 ٹرینیں پہنچیں گی بہار - آج بیس ٹرین پہنچے گی بہار

دوسری ریاستوں میں پھنسے تارکین وطن مزدوروں کو لے کر جمعہ کو 20 ٹرینیں بہار پهچیں گی، بدھ کو 10 ٹرین بہارپہنچیں تھیں، تو جمعرات کو 24 ٹرین سے 28 ہزار سے زائد تارکین وطن یہاں پہنچے، جس کے بعد ان سبھی کو متعلقہ ضلع کے بلاک قرنطینہ مرکز پہنچایا جا رہا ہے۔

بہار: آج 20 ٹرینیں پہنچیں گی بہار
بہار: آج 20 ٹرینیں پہنچیں گی بہار
author img

By

Published : May 8, 2020, 1:24 PM IST

آندھرا پردیش سے تین، گجرات سے چار، ہریانہ سے دو، مہاراشٹر سے ایک ، پنجاب سے دو اور راجستھان سے دو ٹرینیں آج بہار آئیں گی، جبکہ تلنگانہ سے بھی تین ٹرینوں کی اطلاع ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بہار کی 55 لڑکیاں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں گزشتہ روز گیس سانحہ پیش آیا تھا، ان لڑکیوں کے اہل خانہ انتہائی فکر مند ہیں، یہ تمام لڑکیاں وہاں کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں پڑھتی ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ 40 دنوں سے پھنسی ہوئی ہیں۔

بہار میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر نائب وزیر اعلی سشیل مودی نے صنعت اور کاروباریوں کو راحت دی ہے، سشیل کمار مودی نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈسٹری اور تجارت پر پائے جانے والے اثرات کے پیش نظر جی ایس ٹی کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔ اس عمل کے تحت 'ای وے بل' کی مدت میں توسیع کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دستخط سے استثنیٰ دے دی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن 3 کو کامیاب بنانے کے لیے بہار پولیس کے اہلکار حکومت کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں، مجموعی طور پر یہاں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے باعث ایک ہزار 898 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں،جبکہ ریاست بھر میں تقریبا ایک ہزار 914 افراد کی گرفتاریاں ہوئی ہیں

ریاستی حکومت نے جمعہ سے ہفتے میں تین دن دارالحکومت پٹنہ میں الیکٹرانک، آٹوموبائل اور ہارڈ ویئر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے، لیکن پٹنہ کے کنٹینمنٹ علاقے میں کوئی دکانیں نہیں کھلیں گی۔

ضلع انتظامیہ اس طرح کے علاقے میں ضروری سامان کی مسلسل فراہمی کررہی ہے، پٹنہ میں 14 کنٹینمنٹ زون ہیں، صرف بیلی روڈ میں 7 علاقے ہیں جسے پوری طرح سے احاطہ بندی کر دیا گیا ہے۔

وہیں حکومت نے ریاست میں کسی بھی قرنطین مرکز پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، چیف سکریٹری دیپک کمار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام اضلاع کے ڈی ایم کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ قرنطین مراکزمیں میڈیا کے نمائندے کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ جس کے بعد ڈی ایم نے تمام ایس ڈی اوز اور بی ڈی اوز کو بھی اس ضمن میں ہدایات جاری کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.